Juraat:
2025-03-31@00:59:07 GMT

سندھ بلڈنگ، غیر قانونی دھندے، ناجائز تعمیرات، ڈی جی خاموش

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

سندھ بلڈنگ، غیر قانونی دھندے، ناجائز تعمیرات، ڈی جی خاموش

کھوڑو سسٹم میں بھی بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کا قبضہ برقرار ، غلط تعمیرات کو تحفظ حاصل
ناظم آباد نمبر 2پلاٹ C9/5اور D3/11کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع
جرأت ٹیم کی موقف لینے کی کوشش،اسحق کھوڑو نے ناجائز تعمیرات پر خاموشی اختیار کر لی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں قائم کھوڑو سسٹم کے تحت کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات سلب کرنے کا تسلسل برقرار ہے۔ ملنے والی معلومات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہونے والی تبدیلیوں اور تبادلوں کے باوجود بھی بدعنوان افسران اپنی سیٹوں پر قابض اور ملکی محصولات کو نقصان پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔ایسے ہی ایک بدعنوان بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کے متعلق اطلاعات موصول ہورہی ہیں جو وسطی کے علاقے ناظم آباد پر عرصہ پانچ سالوں سے قابض ہے اور خطیر رقوم بٹورنے کے بعد ناظم آباد میں کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں اور رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر C9/5اور D3/11کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع کروادی گئی ہیں۔ رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کیلئے بلڈنگ قوانین اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے خلاف عمارتوں کی تعمیر سے کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہونے کے شواہد زمین پر موجود ہیں ۔ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے بلڈنگ افسران کی من مانیوں پر سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور یہ عوامی مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ اسحاق کھوڑو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا پر مقدمہ درج کرانے کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بناکر سرپرستی میں ملوث بلڈنگ افسران کے احتساب کیلئے سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائیںمگر برعکس اس کے غیر قانونی تعمیرات کی بارہا نشاندہی کرنے کے باوجود ڈی جی اسحاق کھوڑو نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جو ڈی جی کی غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے۔ واضح رہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر قابض بدعنوان افسران کی بے حسی نے شہریوں کو خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث افراد اور عوام دشمن غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے جاری تعمیرات سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اس ضمن میں جرأت ٹیم نے اسحق کھوڑو کا موقف شامل کرنے کے لیے مختلف رابطوں کی کوشش کی مگر اُنہوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات

پڑھیں:

ڈریپ کا جعلی، غیر معیاری ، غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ )کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جعلی ادویات کے خاتمہ سے محفوظ اور موثر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ۔ ترجمان ڈریپ کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے صوبائی صحت حکام کے ساتھ مل کر کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

اس حوالہ سے سی ای او ڈریپ نے کہا ہے کہ بھاری مقدار میں غیر قانونی ادویات کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں غیر قانونی طور پر یوروگرافن 76 فیصد انجکشن فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح بغیر لائسنس اور زائد قیمتوں پر ادویات کی فروخت جیسے الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

سی ای او ڈریپ نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈریپ کی ٹیم نے نجی ہسپتال کے قریب ایک شخص کو گرفتار کیا ہے،مذکورہ شخص غیر رجسٹرڈ لیپیوڈول الٹرا لیکوئڈ کی فروخت میں ملوث تھا۔

بعد ازاں میسرز الوالی تقسیم کاروں پر چھاپہ مارااور غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں،ڈسٹری بیوٹرز کمپنی کو سیل کر دیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ اسلام آباد میں کہوٹہ روڈ، انڈسٹریل ٹرائینگل میں ایک فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا گیا،جہاں پلاسٹک یورین کلیکشن کنٹینرز بغیر لازمی سٹیبلشمنٹ لائسنس کے تیار کیے جا رہے تھے ، میڈیکل ڈیوائسز رولز 2017 اور ڈریپ ایکٹ 2012 کی سنگین خلاف ورزی ہے،تمام غیر قانونی اشیاء ضبط کر لی گئیں اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد ایمبرو فارماسیوٹیکلز وہاں غیر قانونی طور پر طبی آلات تیار اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے،جس کا ڈریپ کا ڈرگ مینوفیکچرنگ لائسنس پہلے ہی منسوخ کر چکا ہے ، اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ سی ای او ڈریپ نے مزید کہا کہ اتھارٹی نے مارکیٹ میں جعلی پروپیلین گلائکول کی موجودگی پر فوری الرٹ جاری کیا ہے،ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ کے مطابق، بیچ YF01210911 میں خطرناک حد تک زہریلا ایتھیلین گلائکول (EG) پایا گیا ہے،ڈریپ نے تمام متعلقہ اداروں کو خام مال کی سخت جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہے ،عوام سے اپیل ہے وہ کسی بھی مشکوک دوا یا طبی آلات کی فروخت کی اطلاع ڈریپ حکام کو دیں ،

متعلقہ مضامین

  • بھارت عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث نکلا
  • اسلام آباد؛ چینی خاتون کی پراسرار موت
  • اسلام آباد: چینی خاتون کی پراسرار موت
  • ڈریپ کا جعلی، غیر معیاری ، غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عید پرمقررہ سے زیادہ کرایہ وصول پر کریک ڈاؤن کا حکم
  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کے دعوے جھوٹ کا پلندہ نکلے
  • عجیب بات ہے نواز شریف خاموش بیٹھے ہیں, شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کو اہم تجویز دیدی
  • سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نان فارمل ایجوکیشن مراکزر قائم کرنے کا معاہدہ
  • ریڈ لائن بی آر ٹی میں بڑی پیش رفت، سول ایوی ایشن اتھارٹی 4 مقامات پر تعمیرات کے لیے تیار
  • سندھ حکومت کا سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت 500 غیر رسمی تعلیمی مزاکر قائم کرنے کا معاہدہ