گورنر سندھ نے میئر کراچی سے متعلق مفتی تقی عثمانی سے فتویٰ مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اپنے خط میں گورنر سندھ نے دریافت کیا کہ میئر کراچی کھلے عام سحر و افطار کا مذاق اڑا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام نے کیا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحر و افطار سے متعلق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات پر مفتی تقی عثمانی سے فتویٰ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور گورنر سندھ کے درمیان ان دنوں بیان بازی جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا کام سحری یا افطاری کروانا نہیں اور اس طرح سے قوم اور مفلسی کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ دوسری طرف گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ماننا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو افطار کروانا اعزاز ہے اور اس کی تعلیمات دین اسلام نے بھی دی ہیں۔ دونوں جانب سے جواب الجواب کا سلسلہ جاری ہے، تو اسی دوران گورنر سندھ نے مفتی تقی عثمانی کو خط لکھ کر میئر کراچی کے حوالے سے فتویٰ مانگ لیا۔ اپنے خط میں انہوں نے دریافت کیا کہ میئر کراچی کھلے عام سحر و افطار کا مذاق اڑا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام نے کیا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ میئر کراچی
پڑھیں:
گورنر ہاؤس سندھ میں ایرانی قاریانِ قرآن کی روح پرور تلاوت و نعت خوانی
تقریب میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سعید طالبی نیا، گورنر سندھ، علمائے کرام، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ملکی سالمیت، امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گورنر ہاؤس سندھ میں ایرانی قاریانِ قرآن کی روح پرور تلاوت و نعت خوانی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سعید طالبی نیا کی شرکت

اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر کی تقریب میں ایرانی قاریانِ قرآن نے روح پرور تلاوت و نعت پیش کی، جس نے شرکاء کے دلوں کو منور کر دیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سعید طالبی نیا، گورنر سندھ، علمائے کرام، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 رمضان قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، جس کی قدر کرنا اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اتحاد کو فروغ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ تقریب میں ملکی سالمیت، امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔