ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل مہنگا، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟
ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خام تیل کی درآمدات پر3.56ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر3.
فروری میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 443ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں خام تیل کی درآمدات پر374ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پردوفیصداضافہ ہوا ہے۔
جنوری میں خام تیل کی درآمدات پر436 ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیے: پاکستان کا روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کاحجم 10.70ارب ڈالرریکارڈکیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.57ارب ڈالرکے مقابلے میں 1.2 فیصدزیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خام تیل خام تیل درآمدات خام تیل درآمدات میں اضافہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خام تیل خام تیل درا مدات خام تیل درا مدات میں اضافہ میں خام تیل کی درآمدات مالی سال
پڑھیں:
ایف بی آر 9 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ کرسکا
فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ کر سکا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی خسارہ 708 ارب روپے ہو گیا ہے۔
مارچ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1220 تھا، ایف بی آر 1113 ارب ٹیکس جمع کر سکا جبکہ مارچ میں ٹیکس وصولی 107 ارب روپے کم ہوئی۔