بلوچستان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
حکمنامے میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ پولیس بلوچستان نے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی۔ محکمہ پولیس کی جانب سے مختلف ذمہ داران کو ارسال ہونے والے حکمنامے میں کہا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کی چھٹی منسوخ کی جائے اور تمام ذمہ داران اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ٹریننگ سینٹرز میں بھی عید کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ٹریننگ جاری رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ فیصلہ بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی چھٹیاں منسوخ
پڑھیں:
بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔
آسٹریلیا کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان
دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکام کو بحالی امن کیلئے اقدامات کو موثر بنانے کا حکم دیا اور تمام سکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت کی۔