عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار قرار دیدیا؛ وجہ بھی بتادی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے کافی برسوں سے اپنے ہم عصر سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن ایک انٹرویو میں دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
سلمان خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کی پروموشنز کے دوران ایک پروگرام ’سکندر میٹس گجنی‘ میں اداکار عامر خان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ گجنی عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی اور سلمان خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی فلم سکندر بھی چھپڑ پھاڑ کامیابی حاصل کرے گی۔
اس پروگرام میں سلمان خان اور عامر خان نے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا اور دلچسپ چٹکلوں سے سامعین کو محفوظ کیا۔
اسی دوران عامر خان نے دو ٹوک انداز میں اعتراف کیا کہ سلمان خان ان سے بہتر اداکار ہیں۔
جس پر فلم سکندر کے ہدایتکار نے برجستہ کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر خاص طور پر رونے والے مناظر میں کافی مہارت رکھتے ہیں۔
سلمان خان نے اپنی فلم کے ہدایتکار کو لقمہ دیا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، سر۔ میں آپ کو دیکھتا تھا اور سوچتا تھا، 'ارے خدا! یہ آدمی کمال کر رہا ہے، اس کے کندھوں پر پورا سکندر کا بوجھ ہے اور پھر اسے اپنی بیوی اور بچے کے پاس واپس جانا ہے اور پھر دوبارہ سیٹ پر آنا ہے۔' اور پھر یہ بندہ مجھے بھی برداشت کرے گا۔
اداکار عامر خان نے بھی ہدایتکار کی بات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر بہت اچھے انداز میں فلم بند کرواتے ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان اور عامر خان نے 1994 میں فلم "انداز اپنا اپنا" میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جو آج بھی ایک کلاسک مانی جاتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ سلمان
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں کیا۔ جب آپ تعاقب کے قریب ہوتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ تین سے چار اوورز نے مومینٹم بدل دیا۔ مارک چیمپمین نے شاندار کھیلا اور اچھے رنز اسکور کیے۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 345 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔
میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیے پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا، تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی اور عثمان خان 39 اور عبداللہ شفیق 36 رنز محمد رضوان 30 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں۔ ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی شراکت داری بنائی۔ مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھےجبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کیے۔
مزید پڑھیںدورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹی 20 سکواڈ کے 8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا
پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2 ،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان نے ڈیبیو کیا۔
پاکستان اسکواڈ:
عبداللہ شفیق، عثمان خان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان محمد رضوان نیوزی لینڈ