مصنوعی ذہانت کن تین شعبوں میں کام کرنے والوں کی نوکری نہیں کھا سکتی؟ بل گیٹس کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
مصنوعی ذہانت کن تین شعبوں میں کام کرنے والوں کی نوکری نہیں کھا سکتی؟ بل گیٹس کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز )دنیا بھر میں روزگار کا شعبہ ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے، جہاں کمپنیاں مصنوعی ذہانت (AI) کو لاگت کم کرنے اور کام کو مزید مثر بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ ایسے میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی صنعتیں کئی ملازمتوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے اے آئی مزید جدید اور روزمرہ کے کاموں میں ضم ہوتا جا رہا ہے، وہ ملازمتیں جن کا دار و مدار دہرائے جانے والے کاموں اور روایتی فیصلہ سازی پر ہے، خودکار نظام کے باعث ختم ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر مالیات، صحت اور کسٹمر سروس جیسے شعبے، جہاں پہلے انسانی محنت درکار ہوتی تھی، اب تیزی سے اے آئی کے زیر اثر آ رہے ہیں۔
بل گیٹس کے مطابق، اگرچہ اے آئی اب کوڈنگ میں مہارت حاصل کر رہا ہے، لیکن انسانی ماہرین کی ضرورت باقی رہے گی۔ جدید نظاموں کی نگرانی، غلطیوں کی درستگی اور مزید پیچیدہ سافٹ ویئر حل تیار کرنے کے لیے انسانی دماغ ناگزیر رہے گا۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اے آی خود کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی انسانوں پر انحصار کرتا ہے۔حیاتیات کے میدان میں بھی اے آئی ایک مددگار ٹول کے طور پر کام کر رہا ہے، لیکن یہ سائنسدانوں اور محققین کی تخلیقی صلاحیتوں کی جگہ نہیں لے سکتا۔
بل گیٹس کے مطابق، اے آئی حیاتیات کے ماہرین کی جگہ نہیں لے سکے گا، لیکن بیماریوں کی تشخیص اور ڈی این اے تجزیے جیسے کاموں میں مدد دے گا۔یعنی طبی تحقیق اور نئی دریافتیں اب بھی انسانی ذہانت کی مرہون منت ہوں گی۔
بل گیٹس نے توانائی کے شعبے کو بھی ایک ایسا میدان قرار دیا جہاں مکمل خودکاری ممکن نہیں۔ان کے مطابق، تیل، جوہری توانائی اور قابل تجدید توانائی جیسے پیچیدہ شعبے اس قدر مشکل ہیں کہ انہیں مکمل طور پر اے آئی کے سپرد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا، توانائی کے ماہرین کی جگہ اے آئی نہیں لے سکے گا، کیونکہ یہ فیلڈ ابھی تک مکمل خودکار ہونے کے لیے بہت پیچیدہ ہے۔
جیسے جیسے اے آئی ترقی کر رہا ہے، کاروباری ماہرین اور صنعت کے لیڈرز اس کے اثرات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کئی شعبوں میں اے آئی پہلے ہی مخصوص کاموں میں انسانی ذہانت کو پیچھے چھوڑ رہا ہے، جس کے باعث روزگار کے مستقبل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم، بل گیٹس کا ماننا ہے کہ اگرچہ اے آئی دنیا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائے گا، لیکن کچھ شعبے ہمیشہ انسانی مہارت پر انحصار کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بل گیٹس کا رہا ہے کے لیے اے آئی
پڑھیں:
’’را ‘‘کے ایجنڈے پر چلنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنا
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہوں ان کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں، بلوچستان میں تمام لوگ نے گناہ ہیں تویہ سب چیزیں کون کررہاہے، جعفرایکسپریس کویرغمال بنانیوالے دشتگرد تھے،ان کے نام اورپتہ کسی کومعلوم ہے، پیکا ایکٹ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے سے بہتر ہے، یہ تو ایک نعمت ہے ورنہ بندہ شمالی علاقہ جات کی سیر کر کے آئے اور پھر کہے کہ اپنی مرضی سے گیا تھا گھروالوں کو بتانا بھول گیا۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول(ا ے پی ایس ) کے بعد گڈ اور بیڈ طالبان کا ابہام ختم ہو گیا۔ انہوں نے بلوچستان کے معاملات کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوکریوں اور دیگر مسائل کو دہشت گردی کا بہانہ نہیں بنایا جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر روز نئے عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے دہشت گردوں پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر پاکستان میں بھی دولت اسلامیہ کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں، جو لوگ بھارتی خفیہ ایجنسی راکے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہوں ان کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔