اسلام آباد: ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو مراسلہ جاری کردیا۔
پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹی ننس کی جگہوں پر ہوگا۔
مراسلے کے مطابق طیاروں کی مینٹیننس کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن ملازمین، گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف سمیت ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
پابندی پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویڈیو بنانے

پڑھیں:

مریم نواز کا عید پرزیادہ کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔

مریم نواز نے حکم دیا کہ تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں ، پٹی کمشنرز زائدکرایوں کی وصولی روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کریں ۔ انہوں نے تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی او تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی کا حکم دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بس سٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھے کی موجودگی یقینی بنانے ، عوام کو ریلیف دینے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اوردیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں چیکنگ ڈیوٹی کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے کہا کہ عید کے موقع پر گھر کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کرکے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، دفعہ 144 کا نفاذ، تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی
  • زرعی اجناس بنانے اور بیچنے والی 392 کمپنیز پر پابندی کا فیصلہ
  • سرینگر کی مرکزی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز پر پابندی عائد رہے گی، وقف بورڈ
  • پنجاب: عید الفطر کے دوران عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
  • عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
  • بلوچستان کی متعدد قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی عائد
  • لاہور میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید پارک بنے گا ،وزیراعلی مریم نواز کے نام سے منسوب کیاجائیگا
  • مریم نواز کا عید پرزیادہ کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد