شیر افضل مروت: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی میں ایک سال کے اندر تین بار سابق ہوچکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جو آزمائشیں مستقبل میں آرہی ہیں۔ پارٹی میں ان کے نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگے گی۔

شیر افضل نے پی ٹی آئی کے کیسز میں وکلاء کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ کردیا

شیر افضل مروت نے کہا کہ کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھے کہ کروڑوں کی فیس دی جاتی۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں عوام انھیں پسند نہیں کرتے، فارورڈ بلاک بنانے والے وقتی ضرورت تو پوری کرسکتے ہیں دور رس نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔

 علی امین گنڈاپور سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت نے کہا پارٹی کے لیے علی امین نے بڑا کردار ادا کیا، اللّٰہ نہ کرے کہ اس شخص سے کرسی چھینی جائے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خوشامدی نہیں ہیں۔ ان کا قصور ہمیشہ یہی رہے گا کہ پارٹی کے لیے وہ بھی کرجاتے ہیں جس کا کہا نہ گیا ہو۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے کہا علی امین

پڑھیں:

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صدر آصف زرداری کو خط لکھ دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔

خط میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق عمل کو فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی رح کے منافی قرار دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ 2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، اس اقدام کے بعد صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے خط کے ذریعے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ تاحال اس آبادی کےلیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ این ایف سی میں شیئر نہ ملنے سے ان علاقوں میں ترقیاتی عمل اور امن متاثر ہو رہا ہے، سابق فاٹا کا شیئر وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جو غیر آئینی اقدام ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سال 2010 سے اب تک ساتویں این ایف سی ایوارڈ نافذ العمل ہے، خیبر پختونخوا میں شامل ضم اضلاع کی آبادی کے شیئر کا تعین نہیں۔

خط میں کہا گیا کہ یہ عمل فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی روح کے منافی ہے، خیبر پختونخوا کو جائز حصہ دیے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی غیر آئینی توسیع قبول نہیں، مالی وسائل کی تقسیم کےلیے 10واں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور
  • اب میں بھی گالم گلوچ، سازشیوں سے دو،دو ہاتھ کروں گا: شیرافضل مروت
  • علی امین گنڈا پور کا ورق کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
  • پی ٹی آئی ، حکومت کیخلاف تحریک چلانے کے قابل نہیں : شیر افضل مروت 
  • لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل مروت
  • تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے، شیر افضل مروت
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صدر آصف زرداری کو خط لکھ دیا
  • جو آزمائشیں آنیوالی ہیں، پارٹی میں میرینام سیسابقہ کاصیغہ ہٹنیمیں دیرنہیں لگیگی: شیر افضل
  • پارٹی میں میرےنام سےسابقہ کاصیغہ ہٹنےمیں دیرنہیں لگےگی،شیر افضل مروت
  • شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں جلد واپسی کے لیے پرامید کیوں؟