دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے صوبہ ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بے مثال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے۔

انھوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ایشیا اور دنیا کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایک چار نکاتی تجویز پیش کی۔انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ایشیائی ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی اعتماد کے ذریعے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے، کیونکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیائی برادری کی تعمیر کے لئے اعلی درجے کا باہمی اعتماد ضروری ہے۔ دوسرا، ایشیائی ممالک کو کھلے پن اور انضمام کے ذریعے اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دینا چاہئے۔ تیسرا یہ کہ ایشیائی ممالک باہمی فائدے اور باہمی تعاون کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کو فروغ دیں۔چوتھا، ایشیائی ممالک کو پرامن بقائے باہمی کے ذریعے امن اور استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رہی ہے

پڑھیں:

ہم نے بھی امریکا کو واضح کردیا دہشتگردی ہر گز برداشت نہیں کرینگے: طارق فاطمی


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دورہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں۔

نیویارک میں جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں جامع اور دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا۔

انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔

طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

نیویارک وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے...

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کردیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکا کو مطلوب اہم دہشت گرد پکڑ کر دیا، دہشت گرد امریکا کے حوالے کرنے کے پاکستانی اقدام کو امریکی صدر نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہم نے بھی امریکا کو واضح کردیا دہشتگردی ہر گز برداشت نہیں کرینگے: طارق فاطمی
  • بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے سے باز رہے ، چینی فوج
  • نائب وزیراعظم کی شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • نائب وزیراعظم کا ملک میں چینی کی فراہمی اور قیمتیں مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، چین
  • چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے اقتصادی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، چینی صدر
  • مستکبرین پر فتح یقینی ہے، ہادی العامری