او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے ذخائر کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں جاری ہیں۔ معاشی استحکام کے لیے توانائی کے شعبے کی خوشحالی ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت کی بدولت او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لیے۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع اٹک میں دریافت کیے گئے ذخائر سے 13.
(جاری ہے)
پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی دریافتوں سے توانائی کے ذخائر میں اضافہ، صنعتی ترقی کو تقویت ملے گی۔
ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔ان کامیابیوں کی بدولت گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد کے ساتھ ساتھ درآمدی انحصار میں کمی کی امید ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں کامیاب دریافتیں، معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے او جی ڈی سی ایل ایس آئی ایف سی سے توانائی کے ایل اور ایل او
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالرز کی کمی
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں 21 مارچ تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 21 مارچ تک کے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعلامیے کے مطابق 21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔