ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔

 وفاقی وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، دوران ملاقات جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ 

 قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025

 ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق بھی ہوا۔

 وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے طلال چودھری کو وزیر مملکت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کا  کل کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ 

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا، حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔

سرکاری نرخنامہ صرف دکھاوا،سبزیاں پھل مرضی کی قیمت میں فروخت

 محسن نقوی نے کہاکہ پاک امریکا کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں منعقد کیا جائے گا۔

 وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں،امریکا کے سٹریٹجک پارنٹر ہیں۔

 امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعریف بھی کی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قائم مقام امریکی سفیر میں پاکستان محسن نقوی نے کہا کہ

پڑھیں:

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت، اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت، اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاونٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے، تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز داخلہ اور آئی جیز نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبوں میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں نیشنل اور پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے، تمام صوبوں میں بھی پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام پر کام جاری ہے،اجلاس میں بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لئے دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنانے پر اتفاق ہوا جبکہ وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے مسئلے کو موثر طریقے سے اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے موثر سدباب کیلئے صوبائی سطح پر کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طریقے سے فعال کیا جانا انتہائی ضروری ہے، اس ضمن میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنظیم نو کے بعد اسے نیشنل ریزرو پولیس میں تبدیل کیا جا رہا ہے، وفاقی سطح پر ایف آئی اے کے کانٹر ٹیررازم ونگ کو بھر پور طریقے سے فعال کیا جائے گا، تمام ادارے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہم نے بھی امریکا کو واضح کردیا دہشتگردی ہر گز برداشت نہیں کرینگے: طارق فاطمی
  • امریکا کو واضح کر دیا دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے: طارق فاطمی
  • نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز کی منظوری ہوچکی ہے، محسن نقوی
  • پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ
  • دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت، اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی
  • قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہو گا: محسن نقوی 
  • دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا، محسن نقوی
  • محسن نقوی سے شیخ نیہان بن مبارک النہیان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
  • سید محسن نقوی سے نیٹلی بیکر کی ملاقات، دہشتگردانہ حملوں کی مذمت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت