بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بو آؤ ایشیائی فورم کے 2025 سالانہ اجلاس کے تحت “اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کے بعد عالمی حکمرانی” کے موضوع پر اعلی سطحی ڈائیلاگ منعقد ہوا، جس میں چین کے نائب وزیر خارجہ چھن شیاؤ ڈونگ نے شرکت کی اور گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے موضوع پر کلیدی تقریر کی۔

اس وقت موجودہ بین الاقوامی صورتحال ہنگامہ خیز اور تغیر پذیر ہے ، امن و سلامتی عالمی حکمرانی کی اولین ترجیح ہیں۔ چھن شیاؤ ڈونگ نے چینی اور غیر ملکی مہمانوں کو گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کے تصور، مفہوم اور عملی نتائج سے متعارف کرایا اور انیشیٹو کی رہنمائی میں سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی امن و سکون کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کی تجاویز پیش کیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام موجود چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے گلوبل سکیورٹی انیشیٹو پیش کیا جانے کے بعد سے ہونے والی پیش رفت اور کامیابیوں کو سراہا اور عالمی برادری سے عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی گہری توقع ظاہر کی۔

چین عالمی برادری کے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کو اتفاق رائے سے عمل میں لایا جائے، اور “فیوچر کمپیکٹ” کو وژن سے حقیقت میں تبدیل کیا جا سکے۔ مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے اور دیرپا امن اور عالمگیر سلامتی کا روشن مستقبل تخلیق کیا جائے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عید پر سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی پولیس کو ہدایت

اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو چاند رات کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عید کی خریداری کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچایا ہے،چینی وزارت خارجہ
  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،نماز ِعید کے روح پرور اجتماعات ، امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
  • عید پر سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی پولیس کو ہدایت
  • وزارت مذہبی امور کا حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ
  • لاہور میں عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے گئے
  • وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں فتح کے ضامن ہیں، صدر آصف زرداری
  • چینی وزیر خارجہ وانگ ای روس کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ
  • بوآؤ میں دنیا کو چین کی ’’کشش ‘‘دوبارہ دیکھنے کا موقع ملا، چینی میڈیا
  • میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے نمبرز جاری
  • میانمار، بینکاک زلزلہ: پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے رابطہ  نمبرز جاری