بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم اور چین – امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے انچارچ حہ لی فنگ نے درخواست پر امریکی تجارتی نمائندےجیمی سن گریر کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔ فریقین نے رواں سال 17 جنوری کو چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم امور پر کھل کر اور عمیق تبادلہ خیال کیا۔

چین نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے بہانے چینی مصنوعات پر عائد محصولات، دفعہ 301 کی تحقیقات اور مجوزہ “برابری” کے محصولات کے نفاذ پر سنجیدہ خدشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ امریکا مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا۔ امریکہ نے کہا کہ فریقین کے درمیان کھل کر بات چیت کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے جو باہمی تفہیم کو بڑھانے اور ابھرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ فریقین کا ماننا ہے کہ مستحکم چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکہ پاکستان کو کسی ملک سے منسلک کیے بغیر دیکھے، طارق فاطمی

نجی ٹی وی کے مطابق امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی نے پرامن جنوبی ایشیا کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی نظر سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے 24 کروڑ آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکا پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔

‎وزیراعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادکار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی، آئی ایم ایف اسٹاف لیول کامیاب مذاکرات اور ملک کے لیے 20 ارب ڈالر کا ورلڈ بینک پیکج شامل ہیں۔ ‎علاقائی سلامتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔

طارق فاطمی نے اپنے خطاب میں پاک-چین دوطرفہ معاشی تعاون خصوصاً پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ملک اور خطے کے لیے ثمرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، انفرااسٹرکچر اور انسانی سرمائے کی ترقی میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی زور دیا۔ ‎انٹرایکٹو سیشن کے دوران معاونِ خصوصی نے پاک-امریکا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے موجود مواقع کو اجاگر کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے ملک کی معدنی دولت اور کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لیے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقع سے استفادہ کریں۔ طارق فاطمی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات، سرحدی کنٹرول اور سرمایہ کاروں کے لیے مستحکم ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا اور منافع بخش منزل ہے۔ ‎اپنے خطاب کے اختتام پر سید طارق فاطمی نے پرامن جنوبی ایشیا کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی میں معاونت کرے تاکہ دوطرفہ تعاون کو باہمی مفاد کی طویل المدتی شراکت داری میں تبدیل کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
  • ڈنمارک کے عوام کا  امریکی سفارت خانے کے سامنے  ’’اوے امریکہ ‘‘ کے سلوگن کے ساتھ احتجاج
  • سید عباس عراقچی سے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے یمنی امور کی ملاقات
  • امریکی محصولات کا مقابلہ اپنے جوابی تجارتی اقدامات سے کریں گے، کینیڈا
  • راولپنڈی: کاروباری برادری کا سڑکوں کی بندش پر تحفظات، حکومت سے مشاورت کا مطالبہ
  • امریکہ پاکستان کو کسی ملک سے منسلک کیے بغیر دیکھے، طارق فاطمی
  • نائب وزیراعظم کی شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • نائب وزیراعظم کا ملک میں چینی کی فراہمی اور قیمتیں مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے اقتصادی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، چینی صدر