چین میں 2025زونگ گوان چھون فورم کی سالانہ کانفرنس شروع ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بیجنگ :2025 زونگ گوان چھون فورم کی سالانہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ موجودہ کانفرنس کا موضوع ” نئے معیار کی پیداواری قوت اور عالمی سائنسی و تکنیکی تعاون ” ہے۔ کانفرنس میں پانچ بڑے سیکشن قائم کیے گئے ہیں جو فورم کے اجلاس، ٹیکنالوجی ٹرانزیکشنز، نتائج کے اجراء، جدید ترین مقابلے اور معاون سرگرمیوں پر مشتمل ہوں گے، جن میں 100 سے زائد ممالک اور علاقوں کو احاطہ کرنے والی 128 سرگرمیاں شامل ہیں۔
اس سال فورم کی سالانہ کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز، مجسم انٹیلی جنس، کوانٹم ٹیکنالوجی، بائیو میڈیسن، 6 جی، برین کمپیوٹر انٹرفیس وغیرہ سمیت جدید ترین شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور جدید سائنس و ٹیکنالوجی کی پیش رفت اور صنعتی ترقی کے رجحانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے 10 برانڈ فورمز اور 50 جدت طرازی فورمز قائم کیے گئے ہیں۔ “جدت طرازی اور ترقی” کے مستقل موضوع کے ساتھ زونگ گوان چھون فورم 2007 ء میں قائم ہوا تھا اور اب تک کامیابی کےساتھ 15 سیشنز کا انعقاد کیا جا چکا ہے ، جن میں ہزاروں متوازی فورمز اور معاون سرگرمیاں کی گئی ہیں اور لاکھوں مہمانوں اور ناظرین نے شرکت کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نادرا کا گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام شروع
نوجوانوں کے ہنر کو نکھارنے کا منصوبہ،نادرا نے گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام 2025 کا اعلان کر دیا۔
اہلیت کامعیار و دیگر تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئیں،پروگرام کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 13 اپریل 2025 مقرر کی گئی،انٹرن شپ پروگرام کے لئے عمر کی کم از کم حد 28 سال مقرر کی گئی۔تازہ گریجوایٹس بیچلرز اور ماسٹرز والے نوجوان اہل ہوں گے۔