Daily Mumtaz:
2025-03-30@15:19:28 GMT

چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں ، چینی وزیرخارجہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں ، چینی وزیرخارجہ

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین ایون گرین برگ اور ناورو کے وزیر خارجہ لیونل اینگیمیا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ناورو کے وزیر خارجہ ناورو کے چین میں سفارت خانے کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر چین آئے تھے۔جمعرات کے روز گرین برگ سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔فریقین کو رابطے بڑھانے، باہمی تفہیم کو فروغ دینے، غلط فہمیوں سے بچنے اور اختلافات پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ چین مساوات کے اصول اور باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اپنے جائز خدشات کو حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

گرین برگ نے کہا کہ امریکہ۔چین تعلقات دنیا کے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں۔ دونوں فریقوں کو رابطے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے وژن کو عملی جامہ پہنانا چاہیے اور امن و خوشحالی حاصل کرنی چاہیے۔ امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی اور میں ذاتی طور پر اس سلسلے میں مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے۔اینگیمیا سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ چین ناورو کی ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی تعریف کرتا ہے۔ چین زراعت، ماہی گیری، کھیل، سمندری ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور صلاحیت بڑھانے کے شعبوں میں ناورو کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین۔ناورو تعلقات کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اینگیمیا نے کہا کہ ناورو ایک چین کے اصول پر اپنے موقف میں ذرہ برابر بھی تبدیلی نہیں لائے گا اور تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی توقع رکھتا ہے تاکہ ناورو-چین تعلقات کو مسلسل نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین تعلقات نے کہا کہ ناورو کے کہ چین

پڑھیں:

امریکی عدالت کا وائس آف امریکہ کے حق میں فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) ایک امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے امریکی فنڈز سے چلائے جانے والی بین الاقوامی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ (VOA) کو بند کرنے کی کوششوں کو روک دیا۔

جمعہ کے روز عدالت نے اس فیصلے کو منجمد کرتے ہوئے اس اقدام کو ''من مانی اور غیر منطقی فیصلہ سازی کی ایک غیر معمولی مثال‘‘ قرار دیا۔

اپنے حکم میں جج جیمز پال اوٹکن نے نشریات کی بحالی کا براہ راست حکم نہیں دیا لیکن انہوں نے واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں رواں ماہ اچانک معطل کر دیا گیا تھا۔

اوٹکن کے حکم کے مطابقامریکی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا کو ملازمین یا کانٹریکٹرز کو برطرف کرنے، جبری رخصت پر بھیجنے یا معطل کرنے کی کسی بھی کوشش سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ایجنسی برائے گلوبل میڈیاط دراصل وائس آف امریکہ، ریڈیو فری یورپ اور سرکاری فنڈز سے چلنے والے دیگر میڈیا اداروں کی نگرانی کرتا ہے۔

یہ حکم ایجنسی کو کسی بھی دفتر کو بند کرنے یا بیرون ملک تعینات ملازمین کو امریکہ واپس آنے کی ہدایت دینے سے بھی روکتا ہے۔

یہ مقدمہ وائس آف امریکہ کے ملازمین، ان کی یونینز اور رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے دائر کیا تھا، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ بندش کارکنوں کے پہلے آئینی ترمیمی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے آئین کی اولین ترمیم حقِ آزادیء اظہار کی ضمانت یقینی بناتی ہے۔ مدعیان کی طرف سے عدالتی حکم کا خیرمقدم

مدعیان کے وکیل اینڈریو جی سیلی جونیئر نے کہا، ''یہ آزادی صحافت اور پہلے ترمیمی حقوق کے لیے ایک فیصلہ کن فتح اور ٹرمپ انتظامیہ کی جمہوری اصولوں کو نظر انداز کرنے پر ایک سخت سرزنش ہے‘‘۔

اسی طرح رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز امریکہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کلیٹن ویمرز نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، '' ہمیں بہت خوشی ہے کہ عدالت نے حکومت کی جانب سے وائس آف امریکہ کو بند کرنے کی کسی بھی مزید کوشش کو روکنے پر اتفاق کیا۔‘‘

ویمرز نے مزید کہا، ''ہم ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر وائس آف امریکہ کے فنڈز بحال کرے اور اس کے ملازمین کو بغیر کسی تاخیر کے بحال کرے‘‘۔

ادارت: عاطف توقیر

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
  • چینی وزیر خارجہ وانگ ای روس کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ
  • امریکی عدالت کا وائس آف امریکہ کے حق میں فیصلہ
  • شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • امریکہ نظریاتی محاذ آرائی کو ہوا دینا بند کرے، چینی وزارت خارجہ
  • بنگلہ دیش کے رہنما محمد یونس کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات
  • چین-فرانس تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، چینی وزیراعظم
  • ٹرمپ کی ٹک ٹاک فروخت کرنے کی شرط، چین نے پیشکش مسترد کردی
  • امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دو طرفہ تعلقات کا عکاس نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان اور روس کا تجارت و صنعتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور