UrduPoint:
2025-03-30@14:17:08 GMT

بلوچستان میں ’مربوط‘ حملے، چھ افراد ہلاک: پولیس

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

بلوچستان میں ’مربوط‘ حملے، چھ افراد ہلاک: پولیس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) پاکستان میں بلوچستان پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو آج بروز جمعرات بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ''مربوط‘‘ حملوں میں مسلح افراد نے کم از کم چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے اس پولیس اہلکار نے کہا کہ ان حملوں میں بسوں میں سوار مسافروں کو بڑی حد تک ان کی نسل کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان دہائیوں سے شورش کا شکار ہے، جہاں علحیدگی پسند عسکریت پسند سکیورٹی فورسز، غیر ملکی باشندوں اور غیر مقامی افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

جمعرات کو اے ایف اپی سے گفتگو کرنے والے پولیس اہلکار نے بتایا کہ تازہ حملوں میں ''دہشت گردوں نے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مسافر بسوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جن میں کم از کم پانچ غیر مقامی مسافر اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

‘‘ اس پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ حملے گوادر اور پسنی میں کیے گئے، جہاں حملہ آوروں نے ''مسافر بسوں کو روک کر غیر مقامی افراد کی شناخت کی۔‘‘

اس پولیس اہلکار کے بقول صوبے میں بڑی شاہراہوں کا کنٹرول لینے اور گاڑیوں کی تلاشی کے مقصد سے پوسٹس بنانے کے بعد سے درجنوں عسکریت پسندوں نے صوبے کے کئی اضلاع میں حملے کیے ہیں، اور کچھ اضلاع میں تو یہ حملے اب تک جاری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں ان حملوں کو ''بزدلانہ فعل‘‘ اور ''انسانیت کے خلاف جرم‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ''شناخت کے بعد مسافروں کو نشانہ بنایا ظالمانہ اور سفاکانہ‘‘ فعل ہے۔

بلوچستان میں ان تازہ حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں صوبے میں علحیدگی پسند بلوچ عسکریت پسندوں کے سکیورٹی فورسز اور غیر مقامی افراد کے خلاف حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔

رواں ماہ علحیدگی پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان میں ایک ٹرین پر حملہ کر کے اسے ہائی جیک کر لیا تھا۔ عسکریت پسندوں نے دو دن تک اس ٹرین پر قبضہ کیے رکھا تھا، جس میں سوار 450 مسافروں میں سے درجنوں ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے کچھ دن بعد بی ایل اے نے ایک خود کش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جس میں پانچ نیم فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ برس اس گروپ نے مربوط حملے کر کے ایک مرکزی شاہراہ کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا تھا اور نسلی بنیادوں پر کئی مسافروں کو مار ڈالا تھا۔

م ا / م م (اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولیس اہلکار عسکریت پسند حملوں میں

پڑھیں:

لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان جنگ بندی کا نتیجے میں 106 افراد شہید

لبنانی وزارت صحت نے چند لمحے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے میں دو افراد کی شہادت کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 106 لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے، ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر دو شہریوں کو شہید کر دیا۔ فارس نیوز کے مطابق، المیادین نیوز چینل نے رپورٹ دی کہ صیہونی ریاست نے جنوبی لبنان کے علاقے برعشیت میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ کچھ ذرائع کے مطابق دو شہری شہید ہو گئے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے آج صبح اطلاع دی کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں دبش کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جو کہ یحمر الشقیف کے مشرق میں واقع ہے، اور اسی وقت اس علاقے پر توپ خانے سے حملہ بھی کیا گیا۔

صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں حزب اللہ کے چند اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ خبری ذرائع کے مطابق اس ڈرون حملے میں تین افراد شہید ہو گئے۔ اگرچہ حزب اللہ لبنان جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود ضبط و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، لیکن اسرائیل کے حملے جنوبی لبنان اور البقاع کے علاقوں میں بدستور جاری ہیں، اور صیہونی قابضین لبنان کی سرزمین چھوڑنے سے انکاری ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے چند لمحے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے میں دو افراد کی شہادت کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 106 لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کیلئے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا
  • اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا
  • اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں ریڈ کریسنٹ کے 9 ریسکیو اہلکار لاپتہ
  • پاکستانی طالبان کے حملے میں سات فوجی ہلاک
  • کراچی:شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک
  • کراچی: پولیس پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ, 3 اہلکار زخمی
  • جعفر ایکسپریس حملے کے پیچھے بیرونی عناصر ، ملوث افراد کا پیچھا کرینگے، صوبائی وزرا
  • لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان جنگ بندی کا نتیجے میں 106 افراد شہید
  • کراچی، قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 4 اہلکار ہلاک