وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، قائم مقام امریکی سفیر نے جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔
قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔
ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق بھی ہوا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے طلال چوہدری کو وزیر مملکت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی براداری کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکا کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں منعقد کیا جائے گا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں، امریکا کے اسٹریٹجک پارنٹر ہیں۔
امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعریف بھی کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قائم مقام امریکی سفیر دہشت گردی کے نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر برائے قانون ، انصاف ، اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نیملاقات کی۔ وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں قانون سازی، پالیسی اصلاحات ، اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے باہمی تعاون کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ سفیر نے انسانی حقوق کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔(جاری ہے)
وفا قی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی برادریوں کو آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے ،قومی کمیشن برائے اقلیت بل اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔سفیر نے وزیر کو اپریل میں ڈچ ہاکی کے لیجنڈ فلوریس جان بوولینڈر کے آئندہ دورے کے بارے میں بھی بتایا۔اس موقع پر کھیلوں کی سفارت کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کھیلوں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ بین الاقوامی سطح پر باہمی مفادات کو آگے بڑھانے کے نیدرلینڈ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔