Nawaiwaqt:
2025-03-30@14:33:04 GMT

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی۔

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی۔

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی ہے، تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، جس کا اعلان آئی ایم ایف کی منظوری سے کیا جائے گا۔ دوسری جانب، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا ہے جبکہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پانی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹو موبائل سیکٹر کو عالمی تجارت کے لیے کھولنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کے اوسط نرخوں میں سات روپے فی تک یونٹ کمی کا اعلان چند دنوں میں متوقع ہے، اس کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے متوقع ہے جبکہ کاربن لیوی، پانی کی قیمتوں اور آٹوموبائل پروٹیکشن ازم سمیت دیگر بڑے اقدامات پر عمل درآمد یکم جولائی 2025 سے متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کی توقع ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف ایم ایف نے کے تحت

پڑھیں:

کینیڈا و امریکا کے پرانے تعلقات ختم ہو گئے، مارک کارنی

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ہمارے اور امریکا کے درمیان پرانے تعلقات ختم ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیاکہ امریکا کے ساتھ گہرے اقتصادی، سیکیورٹی اور عسکری تعلقات کا دور ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مارک کارنی نے ٹرمپ کے آٹو ٹیرف کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو مستقل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور مستقبل میں کسی بھی تجارتی معاہدے کے باوجود واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

مارک کارنی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق جو ہماری معیشتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے انضمام اور قریبی سیکیورٹی و عسکری تعاون پر مبنی تھا، اب ختم ہو چکا ہے۔کینیڈین وزیرِ اعظم کارنی نے کہا کہ کینیڈا امریکا کی جانب سے عائد کردہ آٹو ٹیرف کے خلاف جوابی تجارتی اقدامات کرے گا، ہم امریکی ٹیرف کا جواب ایسے تجارتی اقدامات کے ساتھ دیں گے جو امریکا میں زیادہ سے زیادہ اثر ڈالیں گے، جبکہ کینیڈا میں کم سے کم نقصان پہنچائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عید سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
  • پٹرول ایک روپے لٹر سستا: ڈیزل کی قیمت برقرار
  • بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی، حکومتی سمری نیپرا کو ارسال
  • ٹرمپ کا کینیڈا کے وزیراعظم کے سخت بیان کے بعد رابطہ، فون کال مؤثر قرار
  • پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست
  • پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست
  • پی ٹی آئی کی روش نہ بدلی ؛ 9 مئی کو مینار پاکستان جلسے کا اعلان
  • کینیڈا و امریکا کے پرانے تعلقات ختم ہو گئے، مارک کارنی
  • لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا 
  • وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے نیپرا سے رجوع