اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) لوہے اور سٹیل کی ملکی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 50.78 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 57.9 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ فروری 2024 میں لوہے اور سٹیل کی درآمدات کا حجم 38.

4 ارب روپے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح فروری 2024 کے مقابلہ میں فروری 2025 کے دوران لوہے اور سٹیل کی قومی درآمدات میں 19.5 ارب روپے یعنی 50.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درا مدات

پڑھیں:

پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

اے بی این نیوز کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا حجم 64 ہزار 806 ارب روپے سے بڑھ کر 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ،پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں12.7 اور ایک ماہ میں 1.3 فیصد بڑھے،مقامی قرض 42 ہزار 671 ارب روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 22 ارب روپے ہو گیا،فروری 2024 سے فروری 2025 تک مقامی قرضے 19.6 فیصد کےحساب سے بڑھے۔

،ایک ماہ میں مقامی قرضے 1.5 فیصد بڑھ کر 50 ہزار 244 ارب روپے سے 51 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے، ایک سال بیرونی قرضے 0.5 فیصد معمولی کمی سے 22 ہزار 134 ارب سے 22 ہزار 14 ارب روپے ہوگئے، ایک مہینے میں بیرونی قرضوں کا حجم 0.6 فیصد بڑھ کر 21 ہزار 880 ارب روپے سے 22 ہزار 14 ارب روپے رہا،

بیرونی و مقامی قرضوں کے علاوہ سود کی ادائیگیاں 5 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئیں، قرضوں کا مجموعی حجم، سود ادائیگیاں اور سرکاری ضمانت کی رقوم کا کُل حجم 88 ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا۔
علی امین گنڈا پور کا بھی پتہ کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

  • زرعی سیکٹر کی گروتھ میں 1.1 فیصد تک نمایاں کمی
  • ملکی معیشت کو بڑا خطرہ لاحق، اہم رپورٹ سامنے آگئی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
  • برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ
  • ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد اوربالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، ایس بی پی
  • پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا
  • عید سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
  • مینو فیکچرنگ سیکٹر کو فروغ اور برآمدات میں اضافہ ہو گا: وزیر خزانہ
  • ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ
  • خام تیل کی درآمدات میں اضافہ