مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت حکومتِ پنجاب کی استدعا پر ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت عدالت نے حکومت پنجاب کی استدعا پر ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں پنجاب حکومت کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملتوی کردی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سات آٹھ ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے۔جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو عید کے فوری بعد سماعت کیلئے مقرر کیاجائے۔
احتجاج اور دھرنے دینے والے بے گناہ مزدوروں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں؟ سرفراز بگٹی
بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر
پڑھیں:
کراچی: فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر
فوٹو: فائلڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے اپیل پر ایف آئی اے کو 3 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیے صحافی فرحان ملک کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت مسترد فرحان ملک پر ایف آئی اے کا دوسرا کیس کیا ہے؟اپیل میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے الزامات کو سامنے رکھا ہے، فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کی انکوائری نہیں کروائی۔
اپیل میں معیز جعفری اور بلال قریشی نے موقف اپنایا کہ صرف تھمب نیل کو بنیاد بنا کر درخواست ضمانت مسترد کرنا انصاف نہیں۔
خیال رہے کہ صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے مسترد کردی تھی۔
یاد رہے کہ صحافی فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔