افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی نکالنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی31 مارچ تک کی ڈیڈلائن افغان شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرےگی۔
خیبرپختونخوا میٹرک امتحانات ؛تمام سرکاری سکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان نے 2023 سے2025کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بےدخل کیاہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افغان باشندوں کی ڈیڈلائن کا فیصلہ مارچ تک
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔
لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ 22 مارچ کے بعد اسی تاریخ سے متعلق درخواست نہیں دی جا سکتی۔
سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے کہا کہ انتظامیہ کے تحریری حکم جاری نہ کرنے کے باعث تاخیر ہوئی، اس پر عدالت نے کہا کہ لگتا ہے یہ درخواست آپ نے خود تحریر کی ہے۔
فیروز خان اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب سے پہلی مرتبہ کیسے ملے؟ اداکار کا انکشاف
عدالت نے وکیل سے کہا کہ کیا آپ نے یہ درخواست پڑھی نہیں؟ نئی تاریخ کے حوالے سے متعلقہ کمیٹی میں درخواست دائر کریں۔
مزید :