آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کی اجازت دیدی،تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کی اجازت دیدی،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی ہے، تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، جس کا اعلان آئی ایم ایف کی منظوری سے کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف نے صرف 1 روپیہ بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف نے کمی کی اجازت نے بجلی
پڑھیں:
پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ، ذرائع
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا، پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔
اگلے سال کا بجٹ تیار کرنےسے پہلے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا۔ اس دورے میں آئی ایم ایف سے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ آئن لائن مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر فیس ٹو فیس اور آن لائن مشاورت جاری رہے گی، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے کے دوران پیش کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے، جائیداد کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔
جائیداد کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ اور انکم ٹیکس برقرار رہیں گے،
پراپرٹی فروخت کرنے والوں پر ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت سفارشات کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ مئی کے اوائل تک دے گا، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے قرض بھی نہیں ملے گا۔