اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، یہ بلوچستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میںصدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں،دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ صدر مملکت نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی اور جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد کی

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا ہے، دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے بہت افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لئے دعا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ سوگوار خاندانوں کے لئے اللہ تعالیٰ سے صبر و جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سہراب گوٹھ میں فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار جاں بحق
  • بلوچستان کی متعدد قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد
  • بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا؛ 16 افراد ہلاک
  • بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن کو بھی دعوت دی ہے، حکومت
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں نوجوان کا قتل کیسے ہوا؟ تحقیقات جاری
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت
  • بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
  • صدر مملکت کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت
  • بلاول بھٹو زرداری کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت
  • نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت