190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنےکےلیے متفرق درخواست دائرکردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا مگرمرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سزا معطلی کی درخواست
پڑھیں:
عید الفطر سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا
راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔
جیل ذرائع نے کہا کہ عید پر پہننے کے لئے چار جوڑے نئے کپڑے،جوتے،اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوا۔
بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔
Post Views: 1