190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان کی سزامعطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی درخواست بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور
ویب ڈیسک : عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کیں اور حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جب کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔
لاہور میں مرغی، سبزی ،فروٹ کے سرکاری نرخ جاری
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی، جنہیں اے ٹی سی نے منظور کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔
Ansa Awais Content Writer