ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہوگئی۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہوگئی۔
نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، لاہوربورڈ
ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 092 اور خواتین ووٹرز 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہیں۔ اسلام آباد میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہیں۔
پنجاب میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 04 لاکھ 67 ہزار 887 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 462 ہیں جبکہ سندھ میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 273 ہیں۔
خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 460 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 03 لاکھ 45 ہزار 93 ہیں جبکہ بلوچستان میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 17 ہزار 944، خواتین ووٹرز 24 لاکھ 48 ہزار 497 ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کا شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں ووٹرز کی تعداد اور خواتین ووٹرز میں مرد ووٹرز ووٹرز 1 کروڑ
پڑھیں:
7 لاکھ 37 ہزار صارفین نے 2 ارب س ےزائد کی بچت حاصل کی
کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے 7 لاکھ 37 ہزار صارفین نے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل کی۔
ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا کہ بجلی سہولت پیکیج سے سیمنٹ، اسٹیل اور کیمیکل صنعتوں کو فائدہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 لاکھ 37 ہزار صارفین نے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل کی، حکومت رعایتی پیکیج دے تو کراچی کی صنعتیں فائدہ اٹھائیں گی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے یہ بھی کہا کہ صنعتی، تجارتی، گھریلو صارفین کو اضافی یونٹس پر 26 اعشاریہ 07 روپے فی یونٹ ادا کرنا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کو پیکیج سے 25 فیصد بچت ہوئی، صنعتوں نے 60 فیصد، تجارتی نے 21 فیصد اور گھریلو صارفین نے 19 فیصد اضافی یونٹس استعمال کیے۔