ملک بھر میں ستائیسویں شب عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
رمضان المبارک کی ستائیسویں شب جسے شب قدر کہا جاتا ہے آج ملک بھر میں نہایت عقیدت اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اس مقدس رات کو ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا گیا ہے اور یہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک ہے شب قدر کو خصوصی برکتوں والی رات سمجھا جاتا ہے جس میں عبادات کا ثواب بے شمار گنا بڑھا دیا جاتا ہے ملک بھر کی مساجد کو اس بابرکت رات کی مناسبت سے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے مختلف مساجد میں نماز تراویح کے دوران تکمیل قرآن کی محافل منعقد ہوں گی جن میں حفاظ کرام کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ سامعین کو بھی انعامات دیے جائیں گے اور مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی مسلمان اس بابرکت رات میں شب بیداری کرتے ہوئے عبادات کا خصوصی اہتمام کریں گے خواتین گھروں میں جبکہ مرد حضرات مساجد میں قیام اللیل، نوافل اور ذکر و اذکار میں مشغول رہیں گے اس موقع پر دین کی سربلندی، ملک کی ترقی، سلامتی اور پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی کئی مساجد میں شب قدر کے موقع پر سحری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عبادت گزار سہولت کے ساتھ اپنی عبادات مکمل کر سکیں رات بھر عبادات میں مشغول رہنے والے افراد اجتماعی اور انفرادی طور پر نوافل ادا کریں گے، قرآن پاک کی تلاوت کریں گے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجیں گے مساجد میں باجماعت صلوٰۃ التسبیح ادا کی جائے گی جبکہ انفرادی طور پر گڑگڑا کر اللہ سے مغفرت طلب کی جائے گی یہ مقدس رات مسلمانوں کے لیے توبہ و استغفار اور اللہ کی رحمت سمیٹنے کا بہترین موقع ہے لوگ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کریں گے اور اپنے دل کی مرادیں اللہ کے حضور پیش کریں گے شب قدر کی فضیلت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ رات خصوصی عبادات میں گزاری جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ اجر حاصل کیا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اللہ کو راضی کرنا ہے تو مظلوموں کو انصاف دیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
بانی قائد تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے، فروعی اختلاف ختم کر دیئے جائیں، پاکستان شب قدر کا تحفہ ہے ،کوئی منفی سوچ نقصان نہیں پہنچا سکتی، ہمارے زوال کی وجہ قرآن سے دُوری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں شبِ قدر کی مناسبت سے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ شب قدر کے اجتماع میں ہزار ہا مرد و خواتین نے شرکت کی۔ معتکفین نے اللہ کے حضور رقت آمیز دعائیں کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی سلامتی اور امن و خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہراعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ کو راضی کرنا ہے تو مظلوموں کو انصاف دیں، جہاں عدل نہیں وہاں امن نہیں، ہمارے زوال کی وجہ قرآن سے دُوری ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے، فروعی اختلاف ختم کر دیئے جائیں، پاکستان شب قدر کا تحفہ ہے، کوئی منفی سوچ نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مقرر کردہ حدود کو نہ توڑا جائے، نوجوان امت کا مستقبل ہیں، اللہ کو معافی بہت پسند ہے۔ آئندہ گناہ نہ کرنے کے عزم کیساتھ مغفرت طلب کی جائے، جبکہ شب قدر کی بابرکت رات ہے، اجتماعی توبہ کی جائے۔ شب قدر کے روحانی اجتماع میں علماء و مشائخ بڑی تعداد میں شریک تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہزاروں افراد کو شہراعتکاف میں خوش آمدید کہا۔