پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی گمشدگی؛ سندھ ہائیکورٹ کا ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف درخواست پر کار ڈرائیور کو پیش کرکے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ تسلیم نے مختیار سے پسند کی شادی کی تھی۔ ملزمان نے نارکوٹکس پولیس کی مدد سے تسلیم، مختیار، سلطان رسول بخش سمیت 5 افراد کو اغوا کیا۔ بعد میں 2 لوگوں کو تشدد کرکے چھوڑ دیا گیا اور 2 پر مقدمات بنا دیئے گئے۔ لیکن تسلیم کا پتا نہیں کہ اے کہاں اٹھا کر لے گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار
عدالت نے وکیل درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ ان کو پہلے اغوا کیا گیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈرائیور رسول بخش کو چھوڑ دیا گیا تھا انہوں نے بتایا ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ تسلیم اور مختیار نے پسند کی شادی کی ہے۔ اس میں لاپتا کا کوئی کیس نہیں پسند کی شادی کا معاملہ ہے۔ عدالت نے کار ڈرائیور کو پیش کرکے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے درخواست کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ہوسڑی ٹھٹھہ میں درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پسند کی شادی
پڑھیں:
ٹیکساس کی ایوان نمائندگان میں 23 مارچ کو ‘یومِ پاکستان’ تسلیم کرنے کی قرارداد منظور
ٹیکساس کی ایوان نمائندگان میں 23 مارچ کو ‘یومِ پاکستان’ تسلیم کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )ٹیکساس کی ریاستی ایوانِ نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ یہ تاریخی اقدام ٹیکساس میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے لیے ایک اہم اعزاز ہے، جو ان کی سماجی، مذہبی، لسانی اور اقتصادی خدمات کے اعتراف کے طور پر سامنے آیا ہے۔یہ قرارداد ریاستی رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سلیمان لالانی نے پیش کی، جس میں تسلیم کیا گیا کہ پاکستانی ٹیکسانز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ثقافتی پسِ منظر اور امن و خوشحالی کے اصولوں کے ذریعے ٹیکساس کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
قرارداد کی منظوری کے موقع پر ٹیکساس میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری بھی ایوان میں موجود تھے۔ اس موقع پر قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے ایوان کے اسپیکر ڈسٹن بروز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور قرارداد کی منظوری میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل نے اسپیکر اور دیگر ریاستی نمائندوں اور کاروباری شخصیات کے وفد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
بعد ازاں، قونصل جنرل نے ریاستی رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سلیمان لالانی کی جانب سے ٹیکساس کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور مقامی معززین کے اعزاز میں دیے گئے ایک افطار ڈنر میں بھی شرکت کی۔ یہ تقریب ٹیکساس کیپیٹل میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔یہ پیشرفت ناصرف پاکستانی امریکی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید مستحکم ہونے کی راہ بھی ہموار ہو گی۔