صدرمملکت کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، یہ بلوچستان کو ترقی کرتےنہیں دیکھنا چاہتے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا۔
صدر مملکت نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں۔ دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ صدر مملکت نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی اور جاں بحق افراد کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر مملکت
پڑھیں:
کوئٹہ: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل، پولیس
کوئٹہ پولیس تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں صحبت پور کے علاقے میں گھر پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل کر دیے گئے ہیں۔ قتل کیے گئے افراد میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک سال سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے کسان کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگا دی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والا خاندان کسان تھا، جو مقامی زمیندار کی زمین پر کاشتکاری کرتا تھا، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خونی واقعہ زرعی زمین کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال صحبت پور کوئٹہ کوئٹہ پولیس