بلاول نے تعمیری بات کی ، ان کی سوچ مثبت: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ میری وابستگی 1967ء سے ہے فلسطین کے میرے بڑے عزیز ودست ہیں شہباز شریف نے جذباتی طریقے میں فلسطین سے وابستگی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے فلسطین کا مسئلہ ہر فوم پر اٹھایا ہے ہم غزہ سمیت فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں بلاول بھٹو نے تعمیری بات کی ان کی سوچ مثبت ہے۔ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں ملکی سالمیت کا ایشو ڈسکس ہو رہا تھا، پی ٹی آئی کے قائدین کہتے ہیں بانی نہیں تو کچھ نہیں ،مسلم لیگ کے لیڈرز سے ہماری وابستگی ذات کیلئے نہیں ملک کیلئے ہے۔میں بھی پونے دو سال پہلے کابل گیا تھا اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی تھی تب سے لیکر اب تک حالات تنزلی کا شکار ہیں جو افسوس کی بات ہے، خواہش ہو گی کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں۔ حالات سنوارنے کیلئے دونوں حکومتوں کو غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کی بہت بڑی تعداد افغانستان بیٹھی ہوئی ہے کسی بھی فیصلے پر بلوچستان کی روایتی قیادت کو آن بورڈ کرنا چاہئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیرصحت کاپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کولیکشن سنٹر، ایمرجنسی، او پی ڈی، وزیر اعلیٰ کمپلینٹ کاؤنٹر، پرچی کاؤنٹرز، میڈیسن سٹور و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ بھی موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔انشاء اللہ سب کی اجتماعی کوششوں سے یہ نظام بہتر ہوگا۔مریضوں کو ریلیف دینے کیلئے سب کو محنت کرنی ہوگی۔ حکومت سرکاری ہسپتال چلانے کیلئے ہر سال اربوں روپوں کے بجٹ فراہم کرتی ہے۔(جاری ہے)
ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جا رہے ہیں۔ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں سے طبی سہولیات بارے براہِ راست فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی آسانی کیلئے او پی ڈی کی لفٹ فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرصحت نے پی آئی سی میں ادویات کی فہرستیں اور ڈیوٹی روسٹرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔