9 مئی مقدمات: عمران خان کا درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔
بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے تھے، 24 مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی، کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سماعت کیلئے
پڑھیں:
چیف جسٹس کے پاس یہ اختیار نہیں کہ کونسا بنچ کیس سنے گا، جسٹس بابرستار کی سروس کیس کی سماعت سے معذرت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابرستار نے سروس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی،جسٹس بابرستار نے کیس نئے بنچ کی تشکیل کیلئے واپس بھیج دیا، کیس دوبارہ مقرر کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس نے اہم آڈر جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس بابرستار نے کہاکہ 14مارچ کو کیس دوسرے بنچ کو بھیجنے کا حکم دیا تھا،ناقابل فہم طور پر فائل دوبارہ اسی عدالت کو بھیج دی گئی،آرڈر میں کہا ہے کہ چیف جسٹس نے فائل بھیج کر ہدایت دی کہ یہی بنچ کیس کو سنے گا، یہ چیف جسٹس یا رجسٹرار کے سٹاف کی غیردانستہ غلطی ہو سکتی ہے،چیف جسٹس کے پاس یہ اختیار نہیں کہ کونسا بنچ کیس سنے گا۔
بھارتی اداکار گووندا کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سے گرم ہو گئیں
عدالت نے کہاکہ بنچ مقرر ہونے پر جج کو کیس سننے یا معذرت کااختیار حاصل ہے،چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار آفس کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں،ہنگامی اور عمومی مقدمات مقرر کرنے کااختیار ڈپٹی رجسٹرار کے پاس ہے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ چیف جسٹس کا کردار صرف بنچ روسٹر کی منظوری تک محدود ہے،بنچ معذرت کرے تو معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جا سکتا ہے۔
مزید :