ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز


’’ہزار مہینوں سے بہتر رات‘‘ ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب (شب قدر) آج مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
یاد رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا

ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
شب قدر کے موقع پر مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، آج مساجد میں تراویح میں تکمیل قرآن کی محافل ہوں گی، نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین

کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔
فرزندان اسلام شب بیداری کرتے ہوئے عبادات کا اہتمام کریں گے، خواتین گھروں میں جبکہ مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے، اس موقع پر دین کی سربلندی، ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ستائیسویں شب کو مساجد میں باجماعت صلوٰۃ التسبیح ادا کی جائے گی اور انفرادی عبادت میں نوافل کی ادائیگی، تلاوت قرآن پاک کی جائے گی اور نبی کریمﷺ کے حضور درود شریف کا نذرانہ پیش کیا جائے گا۔
شب قدر کی رات لوگ اللہ سے گڑ گڑا کر توبہ و استغفار اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جائے گی

پڑھیں:

بوہرہ برادری آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

کراچی میں بوہرہ برادری آج بروز  اتوار عیدالفطر منا رہی ہے ،بوہرہ برادری کی مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔عید الفطر کی نماز مختلف علاقوں میں قائم بوہرہ برادری کی مساجد میں ادا کی گئیں، بچے، خواتین، مرد اور بزرگ عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد پہنچے۔صدر،پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے لیے علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس بھی موجود تھی، عید الفطر کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بوہرہ برادری آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے
  • سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی
  • امام صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
  • جنگ کے خاتمے کے لیے یوکرین میں عبوری حکومت قائم کی جائے، پوٹن
  • 27 رمضان المبارک کی شب: مساجد میں ختم قرآن، خصوصی عبادات، ملک کیلئے دعائیں
  • آج جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کیا جائیگا، وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی
  • بجلی ایک روپے یونٹ سستی ہو گی: حکومت، آئی ایم ایف میں پانی مہنگا کرنے پر اتفاق
  • شبِ قدر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
  • عشرۂ نجاتِ جہنّم
  • ملک بھر میں شب قدر کی عبادات جاری ہیں