مالاکنڈ : کار نہر میں گرگئی، ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
مالاکنڈ (نیوزڈیسک) درگئی میں بدقسمت کار نہر میں جاگری،حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں افغان مہاجر کیمپ کے مقام پر پیش آیا جہاں پر ایک بدقسمت کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں جاگری،کار میں خواتین بچوں سمیت پانچ افراد سوار تھے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور مقامی رضاکاروں نے واٹر سرچ آپریشن شروع کیا اور طویل جدوجہد کے بعد جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں درگئی اسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق افراد میں میاں بیوی،بیٹی،بہو اور ایک بچی شامل ہے ۔
عمران خان سے بلاول بھٹو کی ملاقات بڑی انٹرسٹنگ ہو گی، اسد عمر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوئٹہ: ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے کے بعد کا منظر__فوٹو: اسکرین گریبکوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ڈبل روڈ پر گزشتہ روز پولیس وین کے قریب ہوئے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔