بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے لارنس بشنوئی کی جانب سے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اپنا ردعمل دے دیا۔ 

انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں پر بات کرتے ہوئے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کی زندگی خدا کے ہاتھ میں ہے۔

عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر کے پروموشنل پروگرام کے دوران بھائی جان سے دھمکیوں کے بارے میں ردعمل پوچھا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ، سب اُن پر ہے، جیتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے، بس یہ ہے‘۔

59 سالہ اداکار نے دھمکیوں اور ممبئی کے اپنے اپارٹمنٹ کے قریب شوٹنگ کے بعد انہیں فراہم کیے گئے سخت حفاظتی اقدامات سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بعض اوقات، بہت سارے لوگوں کے ساتھ گھومنا پھرنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں، بائیک پر سوار دو افراد نے باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر، جو سلمان  خان کی رہائش گاہ ہے متعدد گولیاں چلائیں۔ بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس حملے کا مقصد اداکار کو ڈرانا تھا اور یہ حملہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

لارنس بشنوئی جو گجرات کی جیل میں قید ہے، سلمان خان سے 1998 کے کالے ہرن کے قتل کیس پر برہم ہے، جس میں وہ ملزم تھے۔ بشنوئی برادری کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے اور اس کا شکار کرنے کی وجہ سے اداکار کو کئی سالوں سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لارنس بشنوئی

پڑھیں:

سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی فلموں کی کامیابی کے بارے میں دلچسپ بات شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا نہیں کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کی کامیابی کا انحصار صرف ناظرین پر ہے، جو اسے دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، جو اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم سکندر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نےایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں نہیں کیں، سوائے اپنی پہلی فلم “ میں نے پیار کیا“ کے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی قدر کا اصل پیمانہ سامعین کے ہاتھ میں ہے اور ان کی پسند پر منحصر ہے۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ سکندر کی کامیابی کا انحصار ان مداحوں یا لوگوں پر ہے جو اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں نے کبھی بھی کسی فلم کے ہٹ ہونے کے لیے دعا نہیں کی، سوائے“میں نے پیار کیا“کے۔ میری نظر میں، فلم چاہے ہٹ ہو یا فلاپ، اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں۔“

سکندر کی ہدایت کاری اے آر مرگڈوس نے کی ہے اور اس میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، ستھیا راج، کاجل اگروال اور شرمن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فلم 30 مارچ کو عید کے موقع پر بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی سوغات ثابت ہوگی۔
مزیدپڑھیں:نوجوان کو آن لائن محبت کی تلاش مہنگی پڑ گئی، لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ زندگی ہی اُلٹ گئی

متعلقہ مضامین

  • سنجے دت نے 25 سال بعد سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی
  • بھیڑیئے جتنی غیرت اور عاجزی
  • نواز الدین صدیقی نے اداکاری میں انٹری کا دلچسپ واقعہ سنادیا
  • سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف
  • کروڑوں کے فراڈ کے مقدمے میں نامزد اداکار کا ردعمل سامنے آگیا
  • پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں، بھارت انھیں ویزا جاری کرے، سلمان خان
  • ’زینب میرے دل کی ڈاکٹر تھیں اور اب میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں‘، اداکار فیروز خان کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں قرار دیا؟
  • فیروز خان اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب سے پہلی مرتبہ کیسے ملے؟ اداکار کا انکشاف
  • عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار قرار دیدیا؛ وجہ بھی بتادی