لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق 28 مارچ اور 4 اپریل کو ہونے والے امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ترجمان کے مطابق 28 مارچ کو ترجمہ القران اور غیر مسلموں کیلئے ایتھکس کا پرچہ شیڈول کےمطابق ہوگا۔ترجمان لاہور بورڈ نے بتایا کہ 4 اپریل کو فیشن ڈیزائننگ، آرٹ ، ماڈل ڈرائنگ ، فزیالوجی اور ماحولیاتی مطالعہ کے پیپر ہونگے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی، سب سے سستا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سےشروع ہوگی اور ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر میں نجی کوریئر سینٹرزپردستیاب ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 سے 8500 روپے تک رکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوئی سدرن نے عید الفطر پر گیس کا شیڈول جاری کردیا
  • صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس  7 اپریل کو طلب کرلیا
  • آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
  • صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج غیر یقینی کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • کراچی: انٹر کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان
  • پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی، سب سے سستا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟
  • ملک بھر میں 145 خصوصی عید پولیو ویکسینیشن اسٹالز قائم
  • کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل سے ہونگے: ناظم امتحانات ظہیر بھٹو