مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے خٹکو شاہ کے مہاجر کیمپ میں کار نہر میں گرنے سے حادثےمیں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی اور پانچوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں جب کہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چکوال میں بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق، 30 شدید زخمی
چکوال میں بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق، 30 شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
چکوال: موٹروے ایم 2 سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی۔
مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جارہی تھی، تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق فوری طور پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت اور ان کے ورثاء سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔