گوادر: کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ 5 مسافر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
گوادر کے علاقے کلمت میں کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک لیا۔ مسافر بس سے شناخت کے بعد 5 مسافروں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا، ایک مسافر زخمی بھی ہوا۔
اسپتال میں جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس گوادر سے کراچی جا رہی تھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمتوزیرِ اعظم نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے فرد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خاص بات کیا ہے؟
وزیرِاعظم نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔ شر پسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کاروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔ شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمتوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ شناخت کرکے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے، بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان کلمت کوسٹل ہائی وے گوادر وزیر اعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان کلمت کوسٹل ہائی وے گوادر وزیر اعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پر فائرنگ محسن نقوی
پڑھیں:
عید الفطر کے بعد وزیر اعظم کا دورۂ بیلاروس کی تفصیلات سامنے آگئیں
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کے عید الفطر کے بعد بیلاروس کے دورے کی تیاریاں جاری، شہباز شریف ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ 10 اپریل کو روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دو روزہ سرکاری دورے میں ایک اعلی سطح وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا، انہیں دورے کی دعوت بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے دی گئی تھی، وزیر اعظم کے دورے سے قبل وفاقی وزیر علیم خان کا دورہ بیلاروس بھی متوقع ہے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
دورہ بیلا روس کے دوران وزیراعظم کی بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات ہو گی،دورے میں پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی مذاکرات بھی ہوں گے،بیلا روس کے صدر نے گذشتہ برس نومبر میں بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، ان کے ہمراہ ایک 68 رکنی اعلی سطح وفد پاکستان پہنچا تھا جس میں متعدد وزراء شامل تھے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی ان کے وفد کا حصہ تھیں،دورہ بیلا روس کے دوران دونوں ممالک میں پاک بیلاروس تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا، اس موقع پر متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
دونوں ممالک میں الیکٹرانک کامرس تعاون, سائنس و ٹیکنالوجی, کسٹمز, ماحولیاتی تحفظ, ٹریکٹر سازی, صحت اور ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔