فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔

گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شناخت کرکے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے، بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات گوادر کے علاقے کلمت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

محسن نقوی سے شیخ نیہان بن مبارک النہیان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر کی ہونیوالی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں: محسن نقوی
  • محسن نقوی سے شیخ نیہان بن مبارک النہیان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
  • سید محسن نقوی سے نیٹلی بیکر کی ملاقات، دہشتگردانہ حملوں کی مذمت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت
  • بلاول بھٹو زرداری کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت
  • نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت
  • محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردانہ حملوں کی مذمت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کلمت می مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان سے ملاقات