Islam Times:
2025-03-30@07:36:06 GMT

گوادر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جانبحق

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

پولیس کے مطابق جانبحق ہونیوالے گوادر سے کراچی جا رہے تھے۔ جن میں سے ایک کا تعلق ملتان سے ہے، جبکہ باقی کی شناخت کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے، جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے والا عمر لونڈ بھی فائرنگ میں ہلاک

صادق آباد کے علاقے جمالدینی والی کے قریب ڈاکوؤں کے حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں عمر لونڈ، حذیفہ لونڈ اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، مقتول عمر لونڈ نے چند ماہ قبل ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ممکنہ طور پر بدلے کی کارروائی ہو سکتا ہے، کیونکہ شاہد لونڈ کے قتل کے بعد اس کے ساتھیوں کی جانب سے انتقامی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں شاہد لونڈ کو مبینہ طور پر اس کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد لونڈ اور عمر لونڈ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، حکومتِ پنجاب نے شاہد لونڈ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ وہ قتل اور ڈکیتی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر خطرناک ڈاکو عمر لونڈ کے ذریعے شاہد لونڈ کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ عمر لونڈ کو قتل کرنے کے لیے پولیس کے علی پور میں تعینات ایک اعلیٰ پولیس آفیسر نے راضی کیا، اور اس کے بدلے میں پولیس نے عمر لونڈ کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے اور اس کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شاہد لونڈ کے قتل کے بعد عمر لونڈ اور اس کا بھائی روجھان پولیس کے پاس پہنچے۔ عمر لونڈ پر روجھان اور رحیم یار خان میں ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ شاہد لونڈ کو قتل کرنے کے بعد، عمر لنڈ کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

عمر لونڈ نے شاہد لونڈ کو قتل کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی، جس میں سندھ سے بھی 8 سے 10 ڈاکو شریک تھے۔ تقریب کے دوران عمر لونڈ نے فائرنگ کر کے شاہد لونڈ کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عمرلونڈ نے بتایا کہ شاہد لونڈ کو قتل کرنے کے بعد وہ سندھ اور گینگ کے دیگر افراد کو بھی ہلاک کرنا چاہتا تھا، مگر فائرنگ کے دوران اس کی رائفل میں گولی پھنس گئی۔ اس کے بعد، عمر نے دیگر ڈاکوؤں پر راکٹ لانچر سے فائر کیا، لیکن دوسرے راکٹ فائر کرنے کے دوران لانچر کی پن پھنس گئی۔ واقعے کے بعد، عمر چھوٹے دریا کو عبور کر کے راجن پور پہنچا اور وہاں سرنڈر کر دیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے والا عمر لونڈ بھی فائرنگ میں ہلاک
  • کندھ کوٹ میں بھنگوار اور بھٹو برادری کے درمیان فائرنگ، 4 افراد ہلاک و متعدد زخمی
  • ایمسٹرڈیم ، چاقو سے حملہ میں پانچ افراد زخمی، ایک مشتبہ شخص گرفتار
  • کوئٹہ: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل، پولیس
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
  • بلاول بھٹو زرداری کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت
  • کوئٹہ، ڈبل روڈ پر دھماکہ، دو افراد جانبحق، 17 زخمی
  • جرمنی میں ہولناک حادثہ: نامعلوم شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، متعدد زخمی
  • کوئٹہ ، مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،2 افراد جاں بحق 17زخمی
  • صدر مملکت کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت