حکومت سولر صارفین سے بجلی کم قیمت خریدنے پر پسپا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کابینہ نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے متعلق نئی پالیسی منظور نہیں کی
حکومت سولر صارفین سے بجلی کم قیمت خریدنے پر پسپاسولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا،وفاقی وزیر
حکومت سولر صارفین سے بجلی خریدنے کی قیمتوں کو کم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی۔وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ کابینہ نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے متعلق نئی پالیسی منظور نہیں کی، کابینہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے ۔ اویس لغاری نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا، ای سی سی نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری دی تھی۔نئی پالیسی کے تحت سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے حکومت نے 10 روپے فی یونٹ بجلی خریدنی تھی، پالیسی پر غور و فکر کے بعد اس کو دوبارہ بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سولر نیٹ میٹرنگ نئی پالیسی صارفین سے پالیسی پر
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دیدی
وقاص عظیم: آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1روپے یونٹ کمی کی اجازت دیدی۔
اب تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں 1روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا،ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائیگا،حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے اورآئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائیگا۔
دوسری طرف آئی ایم ایف نے پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکس کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پراپرٹی سیکٹر کی ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے پراتفاق کیاہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025