متحدہ علماء محاذ جمعہ کو عالمی یوم القدس جوش و جذبے کیساتھ منائے گی، مولانا امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
محاذ کے قائدین علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا محمد امین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد دیگر علماء و کارکنان کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ پر پر نکالی جانے والی عالمی یوم القدس ریلی میں شرکت و خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام آیت اللہ امام خمینی کے فرمان پر بیت المقدس کی آزادی، فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے خلاف 27 رمضان جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، محاذ میں شامل 300 سے زائد مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ اجتماعات جمعہ میں قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ، فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم اور امریکی مدد سے غزہ سے جبری بے دخلی کیخلاف مذمت اور شہدائے مقاومت کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ محاذ کے قائدین علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا محمد امین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد دیگر علماء و کارکنان کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ پر پر نکالی جانے والی عالمی یوم القدس ریلی میں شرکت و خطاب کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالمی یوم القدس
پڑھیں:
شیعہ علماء کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کی پریس کانفرنس، یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کا اعلان
پریس کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو، جنرل سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی،نائب صدر علی محمد بخاری اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابومریم بھی شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ مقررین نے اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر سخت کارروائی کرے۔ اس موقع پر پاراچنار کے مسدود راستوں کو کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔
بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے واقعات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ پریس کانفرنس میں مختلف مذہبی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، جنہوں نے اتحاد اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کو مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے اور اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے۔ پریس کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو، جنرل سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی،نائب صدر علی محمد بخاری اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابومریم بھی شریک ہوئے۔