پارٹی میں کوئی گروپنگ اور فارورڈ بلاک نہیں، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دعا ہے کہ عید اور عید سے پہلے جو چند دن ہیں اللہ اس کو پرامن طور سے گزارے، مقدس مہینے میں پاکستانیوں کا بہت خون بہا ہے،خاص طور علما کا اور جو ہمارے فوجی بھائی ہیں ان کا تو اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں، خدانخواستہ ایسا نہیں ہے کہ کوئی گروپنگ ہو، کوئی فارورڈ بلاک ہو۔
تجزیہ کار اطہرکاظمی نے کہا کہ یہ کوئی پہلی حکومت تو ہے نہیں جو خوش ہو رہی ہے، پچھلی حکومتیں بھی یہی کہتی تھیں، جب پی ٹی آئی کی حکومت آنیوالی تھی تو انھوں نے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی نہیں تھا، انھوں نے تو خودکشی کر لینی تھی مگر پھر وہ بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے پھر وہ اس کے فضائل بھی آپ کو بتاتے تھے۔
ہمیں ایکسیپٹ کرنا چاہیے کہ ہماری اکانومی ایسی ہے،کچھ عرصہ، ایک سال ، دو سال، دس سال ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ چلنا پڑے گا، ہم نے اپنے ملک کو اس میں سے نکالنا ہے، ایک پلان بنائیں، پی ٹی آئی والے بھی دیں، مسلم لیگ (ن) والے بھی دیں، پیپلزپارٹی والے بھی دیں، بدقستمی سے یہ مجھے ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔
تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہا کہ ہم خوش ہیں کیونکہ اسی ملک میں نعرے لگے کہ ہم ڈیفالٹ کر گئے ہیں اعلان ہونا باقی ہے پھر یہ بھی نعرے لگے کہ ہم سری لنکا بننے جا رہے ہیں، یہ ان دنوں کی بات ہے جب سری لنکا میں ٹربل ہوئی تھی حالانکہ سری لنکا کے اسٹیٹ بنین کے گورنر ادھر آئے تھے تو میں ان کا انٹرویو کیا میں نے ان سے یہی پوچھا تھا کہ آپ ڈیفالٹ کر گئے ہیں ؟ تو انھوں نے کہا کہ نہیں ہم ڈیفالٹ نہیں کر گئے لیکن یہاں کہا گیا کہ وہ ڈیفالٹ کر گئے ہیں، جب آپ کی اکانومی ایٹ دی برنک اور ڈیزاسٹر ہو تو پھر وہ کہتے ہیں کہ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا تو تنکے کا سہارا پھر لینا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہارورڈ لاء سکول انٹرن شپ سے کوئی تعلق نہیں‘ سپریم کورٹ
اسلام آ باد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہارورڈ لا ء سکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہارورڈ لا اسکول انٹرن شپ سے سپریم کورٹ کا کوئی تعلق نہیں۔