کراچی:

رواں سال 76ہزار 80ہزار پاکستانی حاجیوں کا حج خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ حج ایک ایسا فریضہ ہے جسے ادا کرنے کے لیے لاکھوں مسلمان زندگی بھر کی کمائی میں سے بچت کرتے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں اپنے گھر بلائے لیکن اس سال سعودی اتھارٹیز کی حج کے تمام امور کی ڈیجیٹلائزیشن سسٹم پر حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور وحج کی جانب سے نجی حج آپریٹرز کو نئے خودکار سسٹم سے متعلق آگاہی نہ دیے جانے اور پیشگی اقدامات نہ ہونے سے تقریبا 80 ہزار پاکستانی حاجیوں کا حج خطرے میں ہے۔

حج آپریٹرز کے مطابق مکہ، مدینہ، منیٰ اور عرفات میں حاجیوں کو ٹھہرانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمین کا سفر حج مشکل ہوگیا ہے۔

حج آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چئیرمین فرقان عبدالقادر نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ 22 اکتوبر 2024 کو اس وقت پیدا ہوا جب سعودی حکام نے ایک نیا خودکار نظام متعارف کرایا لیکن پاکستانی وزارت مذہبی امور نے بھی بروقت اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے نجی حج آپریٹرز کو اس نئے سسٹم کے تحت درپیش مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نجی حج آپریٹرز کے مطابق ان کی جانب سے خودکار سسٹم کے تحت مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کی ایڈوانس میں بکنگ کرائے جانے کے باوجود اب تک سعودی دفاع مدنی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے حاجیوں کو ٹھہرانے کا اجازت نامہ نہیں دیا گیا ہے۔

نجی حج آپریٹرز نے ممکنہ بحران سے بچنے کی غرض سے اپنے اثاثے فروخت کرکے متعلقہ سعودی اتھارٹیز اور سروس پروائیڈرز کو ایڈوانس میں ادائیگیاں کی ہوئی ہیں۔ حج آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی کی کمائی لگادی تاکہ وہ اپنے پاکستانی حاجی کسٹمرز کو بہتر سے بہتر سہولیات دے سکیں لیکن اب انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں۔

 اگر یہ بحران برقرار رہا تو نجی شعبے کے 80 فیصد حج آرگنائزر دیوالیہ ہوسکتے ہیں اور ہزاروں حاجیوں کا حج خطرے میں پڑجائے گا جس کا انہوں نے پتہ نہیں کب سے خواب دیکھا ہوا ہے۔

نجی حج آپریٹرز نے خادم حرمین شریفین، وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر مذہبی امور سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ضمن میں فوری مداخلت کرکے اس سنگین بحران کو حل کرائیں اور سعودی اتھارٹیز کے ذریعے حج ویزوں کے اجرا کی تاریخ 30 ذیقعد تک بڑھانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نجی حج آپریٹرز حاجیوں کا

پڑھیں:

27ویں شب کو مسجد اقصی میں ہزاروں فلسطینیوں کا اجتماع، ویڈیو دیکھیں

فلسطین میں قائم مسجد الاقصی میں رمضان المبارک کی ستائسیوں شب (لیلۃ القدر) کو فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے عبادت کی۔

عرب میڈیا کے مطابق 27ویں شب کی نماز عشا میں ہی نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے جس کے بعد تراویح اور قیام الیل کی جماعت بھی ہوئی۔

اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ قنوت نازلہ کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے اور ایک سال میں 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں صرف بچوں کی تعداد ہی 17 ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by Middle East Eye (@middleeasteye)

اسرائیلی بربریت کے باعث فلسطین کے شہر غزہ میں عمارتیں، سڑکیں اور اسپتال تباہ ہوچکے ہیں جبکہ وہ علاقہ اب کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام
  • سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • الحمدللہ  شوال کا چاند پیدا ہو گیا
  • ٹیلی کام کمپنیوں نے فون سم بلاک کرنے کے منفی اثرات سے خبردار کردیا
  • امریکہ کی جانب سے بھارتیوں کی ہزاروں ویزا درخواستیں منسو خ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
  • آئی ایم ایف، ورلڈ بنک سے بہتری کا اعتراف، معیشت درست سمت میں گامزن ہونے کا ثبوت: طارق فاطمی
  • 27ویں شب کو مسجد اقصی میں ہزاروں فلسطینیوں کا اجتماع، ویڈیو دیکھیں
  • بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کر دیا