تحریک انصاف یرغمال بن چکی ہے، رانا احسان افضل
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں یہ نہیں آئے، بانی پی ٹی آئی کو کرپشن کی وجہ سے سزا ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف یرغمال بن چکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، ایک وقت تھا آئی ایم ایف قرض بھی نہیں دے رہا تھا، اب ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے، گزشتہ 8 سالوں سے پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے صرف عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں یہ نہیں آئے، عمران خان کو کرپشن کی وجہ سے سزا ہوئی ہے۔ رانا احسان افضل کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف یرغمال بن چکی ہے، عمران خان کو جب سزا ہوئی تو ایک بندہ باہر نہیں نکلا تھا، اب انہوں نے تو امریکا کو بھی ابا بنا لیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رانا احسان افضل کہ تحریک انصاف کہنا تھا کہ
پڑھیں:
تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، پارٹی میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف بیرسٹر گوہر علی کی تقریریں کیوں سنتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے لیے بڑی خبر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب، کے پی، قومی اسمبلی پر پی ٹی آئی سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد باتیں ہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی خوشگوار ملاقات، قہقہے بھی لگائے
انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدے دار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کو پارٹی کے اختلاف کےطور پر نہیں سمجھا جا سکتا، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی عمران خان فارورڈ بلاک