Islam Times:
2025-03-29@21:16:34 GMT

بلاول بھٹو کا سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

بلاول بھٹو کا سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ

صوبہ سندھ میں چھ جلسوں کے بعد بلاول بھٹو اگلا پڑاؤ پنجاب میں ڈالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی چار اپریل کو گڑھی خدا بخش جلسہ میں احتجاجی جلسوں کا اعلان کریں گے۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں جلسے منعقد ہوں گے، سندھ میں چھ جلسوں کے بعد بلاول بھٹو اگلا پڑاؤ پنجاب میں ڈالیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

لاہور: 14 ملین ٹن کوڑے کو سولر پارک اور شہری جنگل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

فوٹو: بی بی سی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 43 ایکڑ پر محیط محمود بوٹی ڈمپ سائٹ کے 1.3 کروڑ ٹن کچرے کو ملک کے پہلے شہری جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت اگست 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہنا ہے کہ محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کو جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کرنے کے منصوبے سے انشا اللّٰہ 9 لاکھ 30 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور سالانہ ایک لاکھ 5 ہزار کاربن کریڈٹس پیدا ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب کاربن اور اسموگ فری مستقبل کےلیے پُرعزم ہے،  عالمی ماحولیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے اس طرح کی جدید اقدامات کو وسعت دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کرنے پر مریم اورنگزیب، ٹیم روڈا، ایل ڈبلیو ایم سی اور لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ایک نئے موڑ پر
  • بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت
  • مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست
  • لاہور: 14 ملین ٹن کوڑے کو سولر پارک اور شہری جنگل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا سیاسی پاور شو کا فیصلہ، پشاور میں جلسہ کب ہوگا؟
  • بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
  • بلاول بھٹو زرداری کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت
  • حکومت، اپوزیشن کیساتھ تعمیری روابط کی پوزیشن میں، گہری تقسیم اتفاق رائے میں رکاوٹ: بلاول
  • عمران خان سے بلاول بھٹو کی ملاقات بڑی انٹرسٹنگ ہو گی، اسد عمر