WE News:
2025-03-29@19:08:11 GMT

مریخ پر اب تک کا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

مریخ پر اب تک کا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت

سانسدانوں نے مریخ پر مریخ پر اب تک کا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت کرلیا ہے، جس سے مریخ پر زندگی کے آثار کے بارے میں مددد ملے گی۔

ناسا کی خللائی گاڑی روور ’کیوریوسٹی‘  مریخ پر اب تک دیکھا جانے والا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت کیا ہے، جس سے یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ آیا سرخ سیارے پر اربوں سال پہلے زندگی کی تخلیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مریخ میں پانی کے وسیع ذخائر سمندر کے برابر ہیں؟

تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور فرانس کے نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ ان دی لیبارٹری برائے ماحولیات اور خلائی مشاہدات سے وابستہ سائنسدان کیرولین فریسینیٹ نے کہا ’ ہمارا مطالعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہم کے نمونوں کا تجزیہ کرکے ماضی میں مریخ کی سطح پر زندگی کے آثار کا پتا چلا سکتے ہیں۔‘

’کمبرلینڈ نمونہ‘ کے نام سے موسوم نامیاتی مرکبات کو 2013 میں یلو نائف بے پر 3.

7 بلین سال پرانے چٹان کے نمونے سے گیل کریٹر کے اندر کھود دیا گیا تھا، جہاں روور 2012 میں لینڈنگ کے بعد سے 20 میل سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکا ہے، جسے ایک قدیم جھیل سمجھا جاتا تھا، جہاں مٹی کے مرکبات پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کی ایک اور پیشرفت، خلائی گاڑی ’کیوروسٹی روور‘ کو مریخ پر پیلے رنگ کی گندھک مل گئی

جبکہ محققین یہ دعویٰ کرنے سے باز رہتے ہیں کہ انہوں نے ایک بائیو سائنٹیچر پایا ہے جس میں مریخ پر زندگی کی موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے، ایک ماہر کا کہنا ہے کہ سائنسی مواد سیارے پر موجود کسی بھی زندگی کی باقیات کی نشاندہی کرنے کا بہترین موقع تھا،کیوروسٹی نے اس راؤنڈ میں بہت بڑے آرگینکس کا پتہ لگایا، خاص طور پر ڈیکین، انڈیکین اور ڈوڈیکین۔

مطالعہ کے شریک مصنف اور ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر میں نمونے اکٹھے کرنے والے سینیئر سائنسدان ڈینیئل گلیوین کا کہنا ہے ’ “اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ مریخ پر گیل کریٹر میں مائع پانی لاکھوں سالوں سے موجود تھا، جس کا مطلب ہے کہ مریخ پر پانی کی جھیلوں کے آثار موجود ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا مصنوعی سیارہ خلا میں گرین ہاؤس گیسوں کے ذرائع کی نشاندہی کیسے کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ اہلکار مریخ سے نمونے واپس زمین پر لانے کے لیے ’اگلا بڑا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں، تاکہ مریخ پر زندگی کے بارے میں بحث کو حل کیا جا سکے۔‘

کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ارضیات اور جیو کیمسٹری کے پروفیسر جان ایلر نے کہا ہے کہ ’اس مقالے میں رپورٹ کردہ نتائج مریخ پر زندگی کی باقیات کی نشاندہی کرنے کا بہترین موقع پیش کرتے ہیں، لیکن حتمی نتیجنے پر پہنچنے کے لیے ایسے نمونوں کا زمین پر لانا ضروری ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مریخ پر زندگی کی نشاندہی زندگی کی کے لیے

پڑھیں:

توانائی کے شعبے میں اہم کامیابیاں، نئے گیس ذخائر کی دریافت معاشی استحکام کی جانب اہم قدم

پشاور(نیوز ڈیسک)معاشی استحکام کے لیے توانائی کے شعبے کی خوشحالی ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت کی بدولت او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لیے۔

او جی ڈی سی ایل نے ضلع اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، جس سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔ خیبر پختونخواہ کے وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے گیس ذخائر کی دو مزید اہم دریافتیں کی ہیں، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اس کے علاوہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے مشترکہ وینچر کے تحت سندھ کے ضلع دادو میں بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل، ماڑی انرجیز اور پی پی ایل کی یہ دریافتیں پاکستان میں توانائی کے ذخائر میں اضافہ کریں گی، جو صنعتی ترقی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔

ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے نتیجے میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ متوقع ہے، جس سے نہ صرف گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، بلکہ درآمدی انحصار بھی کم ہو گا۔ ایس آئی ایف سی کا تعاون توانائی کے شعبے میں کامیاب دریافتوں، معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے خوش آئند ثابت ہو رہا ہے۔

شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا کرو، دُلہن نے سہیلی سے مطالبہ کردیا

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت
  • نوجوان کو آن لائن محبت کی تلاش مہنگی پڑ گئی، لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ زندگی ہی اُلٹ گئی
  • بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں: دفترِ خارجہ
  • زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے: صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب
  • کراچی میں 1200 فٹ کھدائی کے دوران آگ بھڑکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟
  • غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں سے شدید مظالم کی نشاندہی ہو رہی ہے، اقوام متحدہ
  • چین میں ایک بار پھر سونے کے وسیع ذخائر دریافت
  • او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کرلیے
  • توانائی کے شعبے میں اہم کامیابیاں، نئے گیس ذخائر کی دریافت معاشی استحکام کی جانب اہم قدم
  • پاسکو کی سرپلس گندم فلور ملز کو بیچنے کی تجویز