جمعرات کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ نے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف آر بنوں کے سیدگئی چک پوسٹ سے لے کر تحصیل دتہ خیل تک تمام راستے بند ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کل 27 مارچ 2025ء کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف آر بنوں کے سیدگئی چک پوسٹ سے لے کر تحصیل دتہ خیل تک تمام راستے بند ہوں گے۔ رزمک سب ڈویژن سے لے کر پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان تک بھی تمام راستے بند رہیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مالاکنڈ ؛ دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی
سٹی 42 : مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کے جاری علامیے کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آتشزدگی مواد،پٹاخے اور کھلونا نما اسلحہ کی خریدوفروخت پر پابندی کاحکم جاری کردیا گیا ہے۔
علامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک امتحانات کیلئے نقل کی روک تھام کیلئے پاکٹ گائیڈ پر بھی پابندی ہوگی۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025