بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کو بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری بھی کی جا سکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو اسلامی نظریاتی کونسل کونسل نے
پڑھیں:
علما نوجوانوں کو منفی رویوں سے بچائیں، ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے جان لڑا دیں گے: شہباز شریف
اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آتا ہے۔ دعا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام آخری پروگرام ہو۔ ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا سرمایہ بنیں گے۔ بطور وزیراعلی پنجاب میرٹ کی بنیاد پر 4 لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں مفت تقسیم کئے۔ آج کی دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی کی متقاضی ہے۔ اگر مختلف ممالک تیل، گیس اور معدنیات سے مالا مال ہیں تو کروڑوں نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں کی بہترین ٹریننگ کیلئے اربوں ہوں یا کھربوں قدموں میں نچھاور کردوں گا۔ سرمایہ نچھاور کریں گے تو پاکستان دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک بنے گا۔ رانا مشہود کو پروڈکٹیو ایمپلائمنٹ کا ٹاسک دیا گیا۔ نوجوانوں کو خود مختار بنانے کیلئے درکار اخراجات فراہم کئے جائیں گے۔ ہمارے ٹریننگ سینٹرز میں بہترین ٹرینرز آنے چاہئیں۔ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں بہترین ہنر سے نوازیں گے۔ ہنر مند نوجوانوں کی بدولت ملک کا مستقبل شاندار بنائیں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ قوم کو قرضوں کی زندگی سے جان چھڑانا ہوگی۔ ہم نے اس قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے۔ ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں۔ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے۔ دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو۔ آئی ایم ایف پروگرام سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے اپنی معیشت کو مستحکم کرتی ہیں۔ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، تین ہفتے میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسان، صنعت کار اور نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ میں آخری دم تک آپ کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلائوں گا۔ پاکستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے۔ خادم بن کر پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔ وعدہ کرتا ہوں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔ دریں اثناء پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور لگن، کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب ایک پورٹل ہے جو نوجوانوں کو ملازمتوں، تعلیم، سکالرشپ، قرضوں، کھیلوں، موسمیاتی تبدیلیوں، ماحولیات، انٹرن شپ، رضاکارانہ مواقع، آئی ٹی، آرٹس، ثقافت سمیت دیگر اسی جیسے شعبوں میں فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔ یونیسیف کی آفیسر انچارج شرمیلا رسول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک اہم لمحہ قرار دیا جس کا سب کو انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب وزیراعظم یوتھ پروگرام اور یونیسف جنریشن ان لمیٹڈ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ سرمایہ کاری کرنے کے لئے’’شاباش، پاکستان اور شاباش نوجوان ‘‘ ہیں۔ گلوبل سیمی کنڈکٹر گروپ کے چیئرمین نوید شیروانی نے بھی نوجوانوں کو قابل بنانے اور تربیت دینے کی اہمیت پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں لیکن اس کا ادراک اسی وقت ہو سکتا ہے جب نوجوان بااختیار، تربیت یافتہ اور قابل ہوں۔ ڈیجیٹل یوتھ ہب ہر نوجوان کیلئے اپنی صلاحیتوں تک پہنچنے کے مواقع پیدا کرے۔ اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پاکستان میں ڈیجیٹل دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ صرف ایک ویب سائٹ یا ایپ نہیں ہے بلکہ ایک 360 ڈگری ایکو سسٹم ہے جو خلاء کو پر کرنے اور اگلی نسل کے لئے دروازے کھولنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو ممکن بنانے میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے وژن اور کوششوں کو سراہا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں۔ اسلامی نظریہ کونسل اور علماء کرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اور جھوٹے پروپیگنڈا کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے۔ ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کیلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ اس ضمن میں کونسل اپنا قائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی، رفاہی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کونسل کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم اور مفکر پاکستان کے پاکیزہ خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے 1973 کے آئین کے تحت اسلامی نظریہ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا اور خوشی ہے کہ یہ ادارہ انہی مقاصد کی تکمیل کیلئے شبانہ روز کوشاں ہے۔ اللہ ان کی کاوشیں قبول فرمائے اوراس محنت کے صدقے پاکستا ن کو ایسا ملک بنائے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی کے بزرگ بھی دین کی خدمت کیلئے کوشاں رہے۔ ان کے والد شہید سرفراز نعیمی نے دہشت گردی کو خلاف اسلام قرار دیا۔ چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل نے ہمیں بتایا کہ کس طریقے سے جنگجو تحریکوں نے طاقت کے زور پر من مانی کی کوششیں کیں اور اسلامی نظریاتی کونسل نے کس طرح ان کے خلاف مضبوط بند باندھا۔ یہ بڑی خدمت ہے جسے پاکستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن یاد دہانی کا دن ہے کہ جس مقصد کیلئے ملک اور یہ ادارہ بنایا گیا وہ ایک کار مسلسل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کونسل کے کریڈٹ پر اسلامی بنکاری کے کامیاب نظام متعارف کرانے کا کارنامہ ہے جو کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، اس سے دنیا میں کئی اسلامی ممالک میں اسلامی بنکاری کا نظام پروان چڑھا اور اب غیرمسلم ممالک میں بھی اس پر بڑا کام ہورہا ہے۔ علماء حق خا ص طور پر کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو منفی رویوں، غلط بیانیوں اور جھوٹ اور پروپیگنڈا کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں۔ جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ ہمیں بھی اسی رفتار کے ساتھ چلنا ہوگا۔ اس ضمن میں حائل رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے اسلام نے اجتہاد کا راستہ دکھایا ہے، اس میں اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اجتماعی تدبر اور حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس کیلئے اسلامی نظریہ کونسل کلیدی کردار ادا اور رہنمائی کرسکتی ہے۔ قبل ازیں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے اپنے استقبالہ خطاب میں وزیراعظم سمیت شرکاء کا اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے موقر آئینی ادارے کی تشکیل نہ صرف پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ پاکستان کے قیام کا جواز فراہم کرنے کا موزوں ترین ادارہ ہے تو یہ مبالغہ نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور اسلامی نظام کا عملی نفاذ یہی وہ واحد مقصد ہے جس کیلئے مملکت پاکستان معرض وجود میں آئی۔ اس مقصد کو نفاذ پذیر کرنے کیلئے بانیان پاکستان، دستوری ماہرین اورعلماء کرام نے ہر دستوری دستاویز میں ایسی دفعات کو ناگزیر تصور کیا جو اسلام اور اسلامی تعلیمات کی عکاسی کرتی ہوئی نظر آتی ہوں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ٹکٹ کی اشاعت کا اہتمام کیا گیا جسے وزیراعظم نے پذیرائی بخشی اور ہم نے اسے 2024ء میں ہی شائع کیا۔ کونسل نے اس موقع پر50 سالہ کارکردگی رپورٹ بھی جاری کی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ریاست کا مذہبی چہرہ ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے پرتشدد اور مسلح تحریکوں کے خلاف بند باندھتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ 1973ء کے آئین کے تحت ایک آئینی بندوبست ہے ۔