اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے عمران کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئے فوادچودھری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سنیئرلیڈرشپ سےسیاست چھڑوائی گئی، اب صرف عمران خان اورلوگ ہے، لوگ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ کونہیں جانتے، موجودہ لیڈرشپ کا کینڈی شاپ جانے والے بچوں جیسا حال ہے۔
ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی ذات کےساتھ لوگ جڑے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ پاناما میں نوازشریف کےوکیل تھے، ان کو سیاست کا پتہ نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ سے جو اختلاف کرتا ہے اسےنکال دیا جاتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا عدالت میں انڈرٹیکنگ دینا غلط تھا، کور کمیٹی میں مشاورت کے بعد انڈرٹیکنگ نہیں دینی چاہیے تھی، میں نے تو بانی پی ٹی آئی سے کہا پہلےایک عثمان بزدار اب آپ نے کئی شامل کر لیے، وکیلوں کو بھاری فیسیں دیں لیکن میڈیا سیل کوبند کردیا گیا، یہ احمقوں کا اجتماع ہے ان کو کوئی عقل نہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ بانی کوجیل میں 600 دن ہو گئے، باہر ہونا چاہیے تھا، موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے ہوئے کسی کامیابی کی امید نہیں رکھی جاسکتیں، عمران خان نے گرینڈ ڈائیلاگ کی میری تجویز سے اتفاق کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ لیڈرشپ ایک سال میں سیاسی الائنس نہیں بنا سکی، عمران خان کو باہر نکالنے کی آخری سنجیدہ کوشش بشریٰ بی بی نے کی ہیں، موجودہ لیڈرشپ کا ایک ہی کام لوگوں کو پارٹی سےنکالنا ہے، ہائی کورٹ نے کہا ہے جیل س کے باہر آکر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: موجودہ لیڈرشپ پی ٹی ا ئی نے کہا

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: ملک ریاض اور شہزاد اکبر سمیت 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹس منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا معطلی کا کیس 24 مارچ کو مقرر تھا، مگر مرکزی وکیل کی قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروفیت تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی آئی کی سزا معطل کرنے کی درخواست مرکزی اپیل کے سات عید سے قبل مقرر کی جائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف سزا معطلی متفرق درخواست وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • عید سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا
  • سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف
  • موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ حکومت عمران خان کو جتنا چاہے قید رکھ سکتی ہے، فواد چوہدری
  • عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا، طلال چودھری
  • امریکن کانگریس بار بار عمران خان کی رہائی کی بات کیوں کر رہی ہے؟
  • عمران خان کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس میں پیش بل کے پاکستان پر کوئی اثرات نہیں ہوں گے، سابق سفارتکار
  • عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دیدیا
  • قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو: وزیراعظم شہباز شریف
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا
  • عمران خان جیل سے کب باہر آئیں گے؟ رانا ثنااللہ کا بڑا اعلان