WE News:
2025-03-29@18:08:15 GMT

ثنا جاوید کی سالگرہ پر شعیب  ملک نے کیا گفٹ دیا؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

ثنا جاوید کی سالگرہ پر شعیب  ملک نے کیا گفٹ دیا؟

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔ وہ اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ ان کے مداح ان کے لیے خوش ہیں اور وہ ایک دوسرے کی تعریف کرنا پسند کرتے ہیں۔ اسٹار جوڑے ایک بار پھر تہوار کے موڈ میں ہیں جب شوہر شعیب نے اپنی بیوی کی سالگرہ اسٹائل میں منائی۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان سے کب کب اور کہاں ملتے ہیں؟

ثنا جاوید خوش اور مسکرا رہی تھیں جب ان کے اسٹار شوہر ان کے لیے کیک اور پھول لائے تھے۔ انہوں نے ایک ریستوراں میں سالگرہ سیلیبریٹ کیا۔

ثنا جاوید نے اپنی سالگرہ کی پارٹی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور شعیب ملک کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے لیے بہترین آدمی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ثناجاوید سالگرہ شعیب ملک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ثناجاوید سالگرہ شعیب ملک ثنا جاوید شعیب ملک کے لیے

پڑھیں:

امریکا،کینیڈین شہری پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)امریکا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو مبینہ طور پر امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی اور اسلحہ کے پروگراموں سے وابستہ اداروں کو حساس امریکی سامان اور ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 مارچ کو عائد کی گئی فرد جرم کے مطابق محمد جاوید عزیز(جاوید عزیز صدیقی)عرف جے صدیقی کو کینیڈا سے امریکا میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، وہ اب بھی حراست میں ہیں اور منیسوٹا کے ضلع میں منتقلی کے منتظر ہیں۔

فرد جرم میں جے صدیقی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2003 سے 2019 تک کینیڈا میں قائم اپنی کمپنی ڈائیورسڈ ٹیکنالوجی سروسز کے ذریعے غیر قانونی پروکیورمنٹ نیٹ ورک چلایا, اس نیٹ ورک نے مبینہ طور پر ملک کے جوہری، میزائل اور بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز (یو اے وی)پروگراموں سے منسلک محدود پاکستانی اداروں کے لیے امریکی ساختہ سامان حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کا دعوی ہے کہ جے صدیقی اور ان کے ساتھیوں نے فرنٹ کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے اور تیسرے ممالک کے ذریعے شپمنٹ کو ری روٹ کرکے سامان کے اصل صارفین کو چھپایا، انہوں نے مبینہ طور پر جو اشیا خریدی تھیں، ان میں سے کچھ کو امریکی برآمدی ضوابط اور کامرس کنٹرول لسٹ کے تحت محدود قرار دیا گیا تھا۔جاوید عزیز صدیقی پر انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ (آئی ای ای پی ای)اور ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم ایکٹ کی خلاف ورزی کی سازش کے الزامات ہیں، جس کے تحت زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید برآں، انہیں ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم ایکٹ کے تحت بھی الزامات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے، ان کی سزا کا فیصلہ امریکی قانونی ہدایات کے تحت ایک وفاقی جج کرے گا۔گرفتاری کا اعلان کرنے والے امریکی محکمہ انصاف نے ان پاکستانی کمپنیوں کے نام ظاہر نہیں کیے، جن کے ساتھ صدیقی مبینہ طور پر کام کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں ڈیبیو
  • امریکا،کینیڈین شہری پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
  • عاقب جاوید نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ پر پُراعتماد
  • ون ڈے ٹیم ٹی ٹوئنٹی سے بہتر ہے، اچھے نتائج دے گی، عاقب جاوید
  • جاوید اختر نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے گانے کیوں نہیں لکھے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
  • عدالت نےفیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا
  • پشاور ہائیکورٹ: فیصل جاوید کا پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ